کیمیکلز اور فرٹیلائزر کی وزارت

آرتھوپیڈک گھٹنے کی پیوندکاری کی قیمت کی حد پر اس طرح  گہری نظر رکھی جائے کہ گھٹنےکی پیوندکاری  پر آنے والے  خرچ   میں متعلقہ سال کےدوران دس فیصد سے زیادہ اضافہ نہ ہو

Posted On: 13 AUG 2019 9:35PM by PIB Delhi

 

نئیدہلی  14 اگست ۔این پی پی اے نے  16  اگست  2017  کو  دواؤں کی  قیمتوں پر کنٹرول سے متعلق حکم  ڈی پی سی او  2013  کے پیرا نمبر 19  کے تحت  مفاد عامہ میں  غیر معمولی اختیارات دے کر آرتھو پیڈک  گھٹنے کی پیوند  کاری کی لاگت  کی  حد  کے بارے میں نوٹی فکیشن جاری کیا ہے ۔ یہ نوٹی فکیشن  ایک سال کی مدت کے لئے  ہے ۔ اس کے نتیجے میں  مورخہ 13  اگست 2018  کے  نوٹی فکیشن  کے مطابق  آرتھو پیڈک  گھٹنے کی پیوند  کاری  کی   قیمت کی مقررہ حد کی مدت میں مزیدایک سال کی توسیع کردی گئی ہے ۔اب یہ مدت 15  اگست 2019 کردی گئی ہے ۔

          اس کے مطابق گھٹنے کی پیوند کاری کی لاگت میں  69 فیصدتک کی خاطر خواہ کمی کی گئی ہے ،جس سے صارفین کے لئے سالانہ  1500 کروڑروپے کی قومی بچت ہوگی۔

          این پی پی اے نے 8  اگست 2019  کو منعقدہ اپنی میٹنگ میں اس معاملے پر غوروخوض  کیا ۔ یہ بات علم میں لائی گئی کہ چونکہ گھٹنےکی پیوندکاری کرانے والی لاگت کو مناسب بنایا گیا ہے لہذا  گھٹنے کی پیوند  کاری کرانے والوں  کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے ۔ مصنوعات کاروں  اور درآمد کاروں  کی طرف سے فراہم کرائے گئے اعداد وشمار کے مطابق  جولائی 2018سے  جون  2019  کی مدت کے دوران  گھٹنے کی پیوند  کاری کی فروخت میں  30 فیصد کا اضافہ ہوا ہے ۔

۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰

 

 

م ن ۔اس ۔رم

U-3709



(Release ID: 1581923) Visitor Counter : 140


Read this release in: English , Hindi