عملے، عوامی شکایات اور پنشن کی وزارت

شیلانگ میں ای-گورنینس 2019 سے متعلق 22ویں قومی کانفرنس کامیابی کے ساتھ اختتام پذیر


دو دن سے زائد چلنے والے اجلاسوں کے دوران گہرے غور و خوض اور بحث و مباحثے کے بعد ای-گورنینس سے متعلق ’’شیلانگ ڈیکلریشن‘‘ کو اپنایا گیا

Posted On: 09 AUG 2019 3:57PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی،9/اگست۔ انتظامی اصلاحات اور عوامی شکایات کے محکمہ (ڈی اے آر پی جی) نے وزارت برائے الیکٹرانکس اور اطلاعاتی ٹیکنالوجی (ایم ای آئی ٹی وائی)، حکومت ہند اور میگھالیہ کی ریاستی حکومت کے تعاون سے 8-9 اگست 2019 کو میگھالیہ کے شیلانگ میں ای- گورنینس سے متعلق 22ویں قومی کانفرنس (این سی ای جی) 2019 کا انعقاد کیا۔ اس کانفرنس کا موضوع ’’ڈیجیٹل انڈیا: کامیابی سے امتیازکی طرف‘‘ تھا۔ آج کے اختتامی اجلاس میں دو دن سے زائد چلنے والے اجلاسوں کے دوران گہرے غور و خوض اور بحث و مباحثے کے بعد ای- گورنینس سے متعلق ’’شیلانگ ڈیکلریشن‘‘ کو اپنایا گیا۔

شمال مشرقی خطے کی ترقی کی وزارت کے مرکزی وزیر مملکت (آزادانہ چارج) اور وزیر اعظم دفتر، عملے کی وزارت، عملہ، عوامی شکایات اور پنشن کی وزارت، ایٹمی توانائی کے محکمہ اور خلا کے محکمہ کے وزیر مملکت ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے 8 اگست کو کانفرنس کا افتتاح کیا۔ میگھالیہ کے وزیر اعلیٰ جناب کونراڈ کونگکل سنگما نے مہمان خصوصی کی حیثیت سے اجلاس کی صدارت کی۔

ڈی اے آر پی جی کے سکریٹری جناب کے وی ایپن نے اختتامی اجلاس سے اپنے خطاب کے دوران کہا کہ این سی ای جی 2019 اب تک منعقد کی جانے والی بہترین اور انتہائی جامع کانفرنسوں میں سے ایک کانفرنس تھی۔ انھوں نے کہا کہ ریاستی حکومت نے سب سے بہتر قدم آگے بڑھایا ہے۔ مزید برآں جناب ایپن نے کانفرنس کے دوران شریک مندوبین کے ذریعہ کئے گئے مباحثوں اور پرزنٹیشن کے شاندار معیار کو تسلیم کیا۔ انھوں نے اس اعتماد کا اظہار کیا کہ این سی ای جی 2019 نے یہ موقع فراہم کیا ہے کہ ریاستی حکومت کی تمام شریک ٹیمیں اہم کاموں کے ساتھ واپس جاسکتی ہیں اور جن کا نفاذ متعلقہ ریاستوں میں کیا جاسکتا ہے۔

میگھالیہ حکومت کے چیف سکریٹری جناب پی ایس تھانگ کھیو نے منتظمہ ٹیم کے جوش و جذبے اور لگن کی تعریف کی اور خواہش ظاہر کی کہ تمام مندوبین اس کانفرنس سے عملی طور پر سیکھیں۔

دو دن کے دوران مکمل اجلاسوں میں 6 ذیلی موضوعات پر مباحثے کیے گئے – انڈیا انٹرپرائز آرکیٹکچر (آئی این ڈی ای اے)، ڈیجیٹل انفرااسٹرکچر، شمولیت اور صلاحیت سازی، پریٹیکشنرز کے لئے ابھرتی ہوئی ٹیکنالوجی، سکریٹریٹ اصلاحات، نیشنل ای- گورنینس سروس ڈیلیوری اسسٹمنٹ (این ای ایس ڈی اے)۔ 4 بریک آؤٹ اجلاس ذیلی موضوعات پر ہوئے – ون نیشن ون پلیٹ فارم، اختراع کاروں اور صنعت کے ساتھ مصروفیت، شروع سے لے کر آخر تک ڈیجیٹل خدمات: ریاستی حکومتوں کے آئی ٹی اقدامات۔ پروگرام کے دوران ای- گورنینس کے شعبے میں ہندوستانی کی حصولیابیوں کی نمائش کے لئے ایک نمائش کا انعقاد بھی کیا گیا۔

این سی ای جی 2019 نے ملک بھر کے سینئر سرکاری افسران، صنعت کے قدآور لیڈران اور محققین سمیت مندوبین کے لئے ایک پلیٹ فارم فراہم کیا ہے جہاں وہ بہترین طریقوں، ٹیکنالوجی کی تازہ ترین پیش رفتوں کو شیئر کرسکیں اور  مؤثر حکمرانی اور عوامی خدمت کی فراہمی کے حصول کے لئے ان سے فائدہ اٹھاسکیں۔ تمام اجلاسوں میں توجہ، شہریوں کے اطمینان کے لئے مؤثر ای- حکمرانی کو یقینی بنانے اور ’’کم از کم حکومت، زیادہ سے زیادہ حکمرانی‘‘ سے متعلق وزیر اعظم جناب نریندر مودی کے ویژن کے حصول کے لئے ایک دوسرے کے تجربات سے  سیکھنے پر مرکوز تھی۔

 

‘Shillong Declaration’ Document

    

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 

(م ن ۔ ن ا۔ م ر(

U-3670


(Release ID: 1581704) Visitor Counter : 137
Read this release in: English , Hindi , Bengali