وزارت دفاع

ہندوستانی فوجی ٹیم نے جیسلمیر میں آرمی انٹرنیشنل اسکاؤٹ ماسٹرس کمپٹیشن 2019 کے اسٹیج -1 میں اول مقام حاصل کیا

Posted On: 08 AUG 2019 6:15PM by PIB Delhi

ہندوستانی فوج کی جنوبی کمانڈ کی نگرانی میں جیسلمیر فوجی اسٹیشن میں جاری انٹرنیشنل آرمی اسکاؤٹ ماسٹرس کمپٹیشن کے  اسٹیج-1 میں ہندوستانی فوج نے پہلا مقام حاصل کیا۔ اس کے بعد قزاخستان دوسرا اور پھر روس کی فوجی ٹیم نے تیسرا مقام حاصل کیا۔ دوست ملکوں کی 7 ٹیمیں آرمی انٹرنیشنل اسکاؤٹ ماسٹرس کمپٹیشن کے پانچویں ایڈیشن میں حصہ لے رہی ہیں۔ ان ملکوں میں آرمینیا، بیلاروس، ازبیکستان، چین، روس، سوڈان اور قزاخستان شامل ہیں۔ یہ کمپٹیشن پہلی مرتبہ ہندوستان میں منعقد ہورہا ہے، جو 5 اگست سے شروع ہوا تھا اور 16 اگست 2019 تک جاری رہے گا۔ ہندوستانی فوج پہلی مرتبہ میزبان کے طور پر اس کمپٹیشن میں حصہ لے رہی ہے۔ ہندوستانی ٹیم کی اسٹیج-1 میں شاندار کارکردگی ہندوستانی فوج کی فزیکل فٹنس، تربیت اور پروفیشنلزم  کے اعلیٰ ترین معیارات کی سچی اور صحیح عکاسی ہے۔


https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001QI20.jpg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002ECVW.jpg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image003CITC.jpg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image004XXUV.jpg

 

۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔  ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔  ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔

( م ن  ۔  ح ا ۔ ع ر  )

 

U. No. 3653


(Release ID: 1581589) Visitor Counter : 149


Read this release in: English , Hindi