پیٹرولیم اور قدرتی گیس کی وزارت

10اگست کو عالمی یوم بایوفیول اپنایاجائے گا


100شہروں میں استعمال شدہ کوکنگ تیل کی خریداری کے لئے دلچسپی کے اظہارکے دستاویز مشتہرکئے جائیں گے

Posted On: 08 AUG 2019 5:10PM by PIB Delhi

نئی دہلی ،08اگست : روایتی فوسل ایندھن کے متبادل کے طورپر غیرفوسل ایندھن کے تئیں بیداری پیداکرنے اور بایوفیول کے شعبے میں حکومت کے ذریعہ کی گئی مختلف کوششوں پرروشنی ڈالنے کے لئے ہرسال 10اگست کو عالمی یوم بایوفیول منایاجاتاہے ۔ پیٹرولیم وقدرتی گیس کی وزارت 10اگست ، 2019 کو نئی دہلی کے وگیان بھون میں عالمی یوم بایوفیول کاانعقاد کرے گی ۔ پیٹرولیم اور قدرتی گیس  نیز فولاد کے وزیر جناب دھرمیندرپردھان اس سلسلے میں منعقد ہونے والے پروگرام کا افتتاح کریں گے ۔ صحت اورکنبہ بہبود نیز سائنس اورٹکنالوجی اور ارضیاتی سائنس کے وزیر ڈاکٹرہرش وردھن تقریب کے مہمان خصوصی ہوں گے ۔ اس سال عالمی یوم بایوفیول کا مرکزی خیال ‘‘ استعمال شدہ کوکنگ تیل سے بایوڈیزل کی پیداوار ( یوسی او)’’ہے ۔

          بایوفیول سے  تیل کی درآمدپرانحصارکم ہوتاہے ، ماحول صاف ستھرارہتاہے ، اس کے علاوہ کسانوں  کی آمدنی میں اضافہ اور روزگارکے مواقع پیداہوتے ہیں ۔ بایوفیول پروگرام حکومت کی میک ان انڈیا ، سووچھ بھارت پروگرام میں معاون ہے او راس سے کسانوں کی آمدنی میں اضافہ ہوگا۔ 2014سے بایوایندھن کی پیداوارمیں اضافہ اور آمیزش کے لئے متعدد اقدامات کئے گئے ہیں ۔

          ہندوستان میں ، تلنے کے لئے ایک ہی تیل کا استعمال کیاجاتاہے جس کی وجہ سے تلنے کے دوران پولرمرکبات بننے کی وجہ سے صحت پرمنفی اثرات مرتب ہوتے ہیں ۔ یہ مرکبات کی وجہ سے ہائی پرٹینشن ، ایتھروز کلیروسز ، الزائمرکی بیماری ، امراض جگر جیسے امراض پیداہوتے ہیں ۔ استعمال شدہ کوکنگ تیل ( یوسی او) کو پوری طرح ترک نہیں کیاجاتاہے یا پھرانھیں پھینکاجاتاہے ان کی وجہ سے ڈرینس اورسیوریج کے نظام میں رکاوٹیں پیداہوتی ہیں ۔

          حکومت ہند کے ذریعہ 2018میں بایوفیول سے متعلق ایک پالیسی جاری کی گئی تھی جس میں یو سی او سے بایوفیول کی پیداوار پرزوردکیاگیاہے ۔ فوڈ سیفٹی اوراسٹینڈرڈ اتھارٹی آف انڈیا ( ایف ایس ایس اے آئی ) خوراک کی قدروقیمت سے یوسی اوکو باہرنکالنے اور اس کے موجودہ غیرقانونی استعمال کو روکنے کے لئے سختی سے عمل درآمد کررہی ہے ۔ یوسی او کی تبدیلی سے اس کے فوائد میں مدد ملے گی کیونکہ یوسی او کی دوبارہ ریسائیکلنگ نہیں ہوگی بلکہ دیہی علاقوں میں روزگارکے مواقع پیداہوں گے اور بنیادی ڈھانچے میں سرمایہ کاری ہوگی اور کاربن فوٹ پرنٹ میں کمی کے ساتھ ماحول صاف ستھراہوگا۔

          ہندوستان میں فی الحال ماہانہ تقریبا850کروڑلیٹر ہائی اسپیڈ ڈیزل ( ایچ ایس ڈی ) کی کھپت ہوتی ہے ۔ بایوفیول ۔ 2018سے متعلق پالیسی میں 2030تک ایچ ایس ڈی میں 5فیصد بایوڈیزل کی آمیزش کا ہدف مقررکیاگیاہے ۔ آمیزش کے نشانے کو حاصل کرنے کے لئے سالانہ 500کروڑلیٹربایوڈیزل کی ضرورت ہے ۔ تقریبا 22.7 ایم ایم ٹی پی اے ( 2700کروڑلیٹر) کوکنگ تیل کا استعمال ہوتاہے جس میں سے 1.2ایم ایم ٹی پی اے ( 140کروڑلیٹر) یوسی اے  تبدیلی کے لئے بڑے صارف جیسے ہوٹل ، ریستراں ، کینٹین وغیرہ سے حاصل کئے جاسکتے ہیں، جس سے ایک سال میں تقریبا 110کروڑلیٹربایوڈیزل حاصل ہوگا۔ فی الحال یوسی او کے لئے یکجاکرنے کا کوئی نظام قائم نہیں ہواہے ۔ پھربھی یوسی او سے بایوڈیزل کی پیداوار کے وسیع مواقع موجود ہیں ۔

          یوسی او سے بایوڈیزل کی پیداوارکے لئے تیل کی مارکیٹنگ کرنے والی کمپنیوں کو پورے ملک میں 100شہروں میں استعمال شدہ کوکنگ تیل سے بایوڈیزل کی خریداری کے لئے دلچسپی کے اظہارکے دستاویز ( ای او آئی ) مشتہرکرنے ہوں گے ۔ اس ای او آئی کو طلب کرنے کا مقصد استعمال شدہ کوکنگ تیل یوسی او سے بایوڈیزل کی پیداوارکرنے والے پلانٹ ،پروسیسنگ پلانٹ قائم کرنے والوں،کی حوصلہ افزائی کرنا اور ہندوستان میں بایوڈیزل پرمبنی یوسی او کی موجودہ صلاحیت کو بروئے کارلاناہے ۔

          اس موقع پر  ایف ایس ایس آئی کے ذریعہ آریوسی او ، (ری پرپزیوزڈ کوکنگ آئل )سے متعلق اسٹیکر اور یوسی او کو جمع کرنے میں آسانیوں کے لئے ایک موبائیل ایپ  بھی جاری کیاجائے گا۔

************

U-3649



(Release ID: 1581585) Visitor Counter : 100


Read this release in: English , Hindi