جدید اور قابل تجدید توانائی کی وزارت
یواین آئی ڈی او اور نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف سولر انرجی صلاحیت سازی کے پروگرام میں ساجھیداری کریں گے
Posted On:
07 AUG 2019 9:53PM by PIB Delhi
نئیدہلی 08 اگست ۔نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف سولر انرجی (این آئی ایس ای ) اور اقوام متحدہ کی صنعتی ترقیاتی تنظیم (یواین آئی ڈی او ) نے ایک سمجھوتے پردستخط کئے ہیں، جس کا مقصد شمسی تھرمل توانائی شعبے میں مختلف سطح کے فیض یافتگان کے لئے صلاحیت سازی کا ایک پروگرام شروع کرناہے۔ این آئی ایس ای اور یواین آئی ڈی او ،تربیت کا خصوصی سامان تیارکر کے قومی اوربین الاقوامی ماہرین کی خدمات حاصل کریں گے۔ یہ سمجھوتہ موجودہ ایم این آر ای - جی ای ایف – یواین آئی ڈی او پروجیکٹ کا ایک حصہ ہے ، جس پر یواین آئی ڈی او مشترکہ طور پر عمل کررہا ہے اور اس کا مقصد کنسنٹریٹڈ سولر تھرمل انرجی ٹکنالوجیز (سی ایس ٹی ) کے شعبے میں ٹیکنیکی افرادی قوت کی صلاحیت سازی کو فروغ دینا ہے۔ اس طرح تیارکردہ ایندھن کو روایتی ایندھن مثلا ََ کوئلہ ،ڈیزل اور بھٹی کے تیل وغیرہ کی جگہ استعمال کیا جائے گااور اس طرح صنعتی عمل میں زہریلی گیس کے اخراج سے بچا جاسکے گانیز اس پر لاگت بھی کم آئے گی۔
بھارت میں یواین آئی ڈی او کے نمائندے جناب رینے وان برکل اور این آئی ایس ای کے ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر اے کے ترپاٹھی
7 اگست 2019 کو یواین آئی ڈی او کے دفتر میں سمجھوتے پر دستخط کرتے ہوئے
۰۰۰۰۰۰۰۰
U-3638
(Release ID: 1581500)
Visitor Counter : 115