ٹیکسٹائلز کی وزارت

7اگست کو پانچویں  قومی یوم ہینڈ لوم تقریبات کااہتمام

Posted On: 06 AUG 2019 4:56PM by PIB Delhi

نئی دہلی ،6 ؍اگست  : کل پورے ملک میں پانچواں قومی یوم  ہینڈ لوم منایاجائیگا۔ ٹیکسٹایلز اورخواتین نیز بچوں کی بہبود کی مرکزی وزیر محترمہ اسمرتی زوبن ایرانی اس موقع پرنئی دہلی کے وگیان بھون میں منعقد ہونے والی تقریب کی صدارت کریں گی ۔

پیٹرولیم اورقدرتی گیس کے مرکزی وزیر جناب دھرمیندرپردھان اورمویشی پروری ، ڈیرئنگ  اور ماہی پروری نیز بہت چھوٹی ، چھوٹی اوردرمیانی صنعتوں کے وزیر مملکت جناب پرتاپ چندرسارنگی بھی اس موقع پرموجود ہوں گے ۔

اصل تقریب اڈیشہ کے بھوبنیشورمیں منعقد ہوگی ۔بھوبنیشورکا اصل تقریبات کے لئے ہینڈلوم  کی اس کی مالامال روایات کی وجہ سے انتخاب کیاگیاہے ۔ ہندوستان کی کل بن کر آبادی  کا 50فیصد سے زائد حصہ مشرقی اورشمالی مشرقی خطے میں رہتاہے اوران میں زیادہ ترخواتین ہیں ۔ بھوبنیشورمیں منعقد ہونے والے قومی یوم ہینڈلوم کا بنیادی مقصد خواتین اورلڑکیوں کو بااختیاربناناہے ۔

اس موقع پر پورے ملک میں درج  ذیل سرگرمیوں کا انعقاد کیاجائیگا:

*پہچان کارڈ اوردھاگہ پاس بک کی تقسیم

*مدرا ( ایم یو ڈی آراے ) لون کی تقسیم

*ورک شیڈ ز کی تعمیر کے لئے روشنی کی اکائیوں اوراسناد کی تقسیم

*مختلف ریاستوں کے بن کر خدمات مراکز میں قومی یوم ہینڈلوم منایاجائیگا۔

*گاندھی نگراورکولکاتہ این آئی ایف ٹی کیمپس سمیت این آئی ایف ٹی کے 16کیمپس میں ہینڈلوم  مصنوعات کی فروخت کے لئے ہینڈ لوم میلہ  اورنمائش ، ورک شاپس ،پینل  تبادلہ خیال اور خصوصی اسٹال قائم کئے جائیں گے ۔

*آئی ایم جی ریلائنس کے ڈیجیٹل اسٹیڈیو سے ٹیوٹرپرتبادلہ خیال کا لائیو براڈکاسٹ کیاجائیگااس میں ہینڈلوم سیکٹرسے تعلق رکھنے والے نوجوان ڈیزائنراورمعروف شخصیات شامل ہوں گی ۔

*وزارت ٹیکسٹائل کے شرکأ کے ساتھ فیشن ڈیزائن کونسل آف انڈیا کے ذریعہ نئی دہلی میں کرافٹ میوزیم میں سمپوزیم کا انعقاد کیاجائیگا جس میں معروف بُن کر ، ٹیکسٹائل ڈیزائنر ، فیشن ڈیزائنراورٹیکسٹائل ماہرین شرکت کریں گے ۔

*بُن کروں اور ان کے متعلقین کو تعلیمی مواقع سے متعلق معلومات بہم پہنچانے کے لئے اگنو( آئی جی این اویو) /این آئی اوایس  کے وساطت سے ورکشاپ کا انعقاد کیاجائیگا۔

ملک میں ہتھ کرگھا بن کروں کی عزت افزائی اور ہندوستان کی ہتھ کرگھاصنعت پرروشنی ڈالنے کے لئے ہرسال 7اگست کو قومی یوم ہینڈ لوم منایاجاتاہے ۔ قومی یوم ہینڈلوم میں ملک کی سماجی ومعاشی ترقی میں ہتھ کرگھاکے تعاون اور بن کر وں کی آمدنی بڑھانے پرتوجہ مرکوز کی جاتی ہے ۔

مرکزی حکومت نے ملک کی سماجی اورمعاشی ترقی کے لئے ہتھ کرگھا صنعت کی اہمیت کے تئیں بیداری پیداکرنے کے مقصد سے جولائی ، 2015میں 7اگست کو قومی یوم ہتھ کرگھا قراردیا تھا ۔  حکومت برطانیہ کے ذریعہ بنگال کی تقسیم کے خلاف احتجاج کے طورپراسی دن 1905میں کلکتہ ہال میں شروع کی گئی سودیشی مہم کی یاد گارکے لئے 7اگست کا  قومی یوم ہتھ کرگھا کے طورپر انتخاب کیاگیاہے ۔ اس تحریک کا مقصد گھریلو مصنوعات اور پیداواری عمل کا احیأ کرناتھا۔

پہلے قومی یوم ہتھ کرگھا کا وزیراعظم جناب نریندرمودی کے ذریعہ چنئی  میں  مدراس یونیورسٹی کی صدسالہ تقریبات میں افتتاح کیاگیاتھا ۔

 

***************

U-3619



(Release ID: 1581374) Visitor Counter : 87


Read this release in: English , Hindi , Bengali