وزارت خزانہ
6.17 فی صد کے سرکاری اسٹاک 2021 کی نیلامی کے ذریعہ فروخت (از سر نو اجراء)
7.27 فی صد کے سرکاری اسٹاک 2026 کی نیلامی کے ذریعہ فروخت (از سر نو اجراء)
7.57 فی صد کے سرکاری اسٹاک 2033 کی نیلامی کے ذریعہ فروخت (از سر نو اجراء)
7.62 فی صد کے سرکاری اسٹاک 2039 کی نیلامی کے ذریعہ فروخت (از سر نو اجراء)
7.63 فی صد کے سرکاری اسٹاک 2059 کی نیلامی کے ذریعہ فروخت (از سر نو اجراء)
Posted On:
05 AUG 2019 7:23PM by PIB Delhi
نئی دلّی، 05 اگست / حکومت ہند نے قیمت کی بنیاد پر نیلامی کے ذریعے تین ہزار کروڑ روپئے کی برائے نام رقم کے لئے 6.17 فی صد کے سرکاری اسٹاک 2021 کی نیلامی کے ذریعہ فروخت (از سر نو اجراء) کا اعلان کیا ہے، (ii) قیمت کی بنیاد پر نیلامی کے ذریعے تین ہزار کروڑ روپئے کی برائے نام رقم کے لئے.27 7 فی صد کے سرکاری اسٹاک 2026 کی نیلامی کے ذریعہ فروخت (از سر نو اجراء) کا اعلان کیا ہے،(iii) قیمت کی بنیاد پر نیلامی کے ذریعے پانچ ہزار کروڑ روپئے کی برائے نام رقم کے لئے ًٓ.57 7 فی صد کے سرکاری اسٹاک 2033 کی نیلامی کے ذریعہ فروخت (از سر نو اجراء) کا اعلان کیا ہے،(iv) قیمت کی بنیاد پر نیلامی کے ذریعے دوہزار کروڑ روپئے کی برائے نام رقم کے لئے.62 7 فی صد کے سرکاری اسٹاک 2039 کی نیلامی کے ذریعہ فروخت (از سر نو اجراء) کا اعلان کیا ہے،(iv) قیمت کی بنیاد پر نیلامی کے ذریعے چار ہزار کروڑ روپئے کی برائے نام رقم کے لئے.63 7 فی صد کے سرکاری اسٹاک 2059 کی نیلامی کے ذریعہ فروخت (از سر نو اجراء) کا اعلان کیا ہے -نیلامی کے لئے اعلان شدہ کل رقم 17 ہزر کروڑ کی حد پوری ہونے کے بعد، حکومت کسی ایک یا ایک نیلامی کے لئے اضافی ایک ہزار کروڑ روپئے ان میں سے زائد نیلامیوں کے لئے ہر ایک کے لئے اضافی ایک ہزار کروڑ روپئے بر قرار رکھ سکتی ہے۔ یہ نیلامیاں مختلف قیمتی طریقہ کار کی بنیاد پر کی جائیں گی۔ یہ نیلامیاں 09 اگست، 2019 (جمعہ) کو ریزرو بینک آف انڈیا، ممبئی آفس، فورٹ، ممبئی کے ذریعہ منعقد کی جائیں گی۔
حکومت ہند کے تمسکات کی نیلامی میں اسٹاک کی فروخت کی اعلان شدہ رقم کا پانچ فیصد مستحق افراد اور اداروں کو غیر مقابلہ جاتی نیلامی سہولیات کے مطابق الاٹ کیا جائے گا۔
نیلامی کے لئے بولی لگانے والے مقابلہ جاتی بولی دہندگان اور غیر مقابلہ بولی دہندگان دونوں ریزرو بینک آف انڈیا کور بینکنگ سولوشن (ای ۔ کبیر) سسٹم پر الیکٹرانک طریقہ کار کے ذریعہ 09 اگست، 2019 کو اندراج کر سکتے ہیں۔غیر مقابلہ جاتی بولی دہندگان صبح ساڑھے گیارہ اور بارہ بجے کے درمیان اپنا اندراج کرائیں اور مقابلہ جاتی بولی دہندگان صبح ساڑھے گیارہ اور ساڑھے بارہ بجے کے درمیان اپنا اندراج کرائیں۔
نیلامیوں کے نتائج کا اعلان 09 اگست، 2019 (جمعہ) کو کر دیا جائے گا اور کامیاب بولی دہندگان کے ذریعہ ادائیگی 13 اگست، 2019 (منگل) کے روز کی جائے گی۔
۔۔۔۔۔۔
U.3614
'
(Release ID: 1581335)