نائب صدر جمہوریہ ہند کا سکریٹریٹ

نائب صدر جمہوریہ کی اقدار پر مبنی تعلیمی نظام کی اپیل


ثقافت ،روایات ،تاریخ اور ورثہ سے متعلق اسباق کو نصاب میں شامل کرنے کی ضرورت ہے

طلبا کو چاہئے کہ وہ اطلاعاتی ٹکنالوجی کی تازہ ترین دریافتوں  کی واقفیت رکھیں

نائب صدر جمہوریہ جناب ایم وینکیا نائیڈو نے پٹنہ ہائی اسکول کی صدسالہ تقریبات کا افتتاح کیا

Posted On: 04 AUG 2019 8:11PM by PIB Delhi

نئیدہلی  05 اگست ۔نائب صدرجمہوریہ ہند جناب ایم وینکیانائیڈو نے ایک ایسے مربوط ، اوراقدار پرمبنی تعلیمی نظام کی ضرورت پر زوردیا ہے ،جس میں اکیسویں صدی کے چیلنجوں کا موثر طورپر مقابلہ کرنے کے لئے افراد کی مجموعی اور اجتماعی ترقی پر زور دیا گیا ہو۔

          پٹنہ میں  پٹنہ ہائی اسکول کی صدسالہ تقریبات کا افتتاح کرتے ہوئے انہوں نے ہندوستانی ثقافت ،روایات ،تاریخ اور ورثے سے متلق اسباق   کو نصاب میں شامل کئے جانے کی ضرورت پرزوردیا۔

          انہوں نے کہا کہ 2019  کی قومی تعلیمی پالیسی نے بھارت کو مرکز میں رکھ کر ایک ایسے تعلیمی نظام  کا خاکہ تیار کیا گیاہے،جس میں  ہماری قومی سالمیت کو ،سبھی کو اعلیٰ معیار کی تعلیم فراہم کرکے ایک مساوی اور متحرک تعلیمی معاشرے میں تبدیل کرنے میں مدد ملے گی۔

          جناب نائیڈو نے دانشوروں اور دیگر افراد سے کہا کہ وہ تعلیمی پالیسی کا جائزہ لیں اور اپنی تجویزیں پیش کریں۔

          جناب نائیڈو نے کہا کہ اس کے ساتھ ہی ساتھ طلبا کو چاہئے کہ وہ اطلاعاتی ٹکنالوجی کی تازہ ترین اختراعات مثلاََ مصنوعی ذہانت  اور انٹر نیٹ وغیرہ سے خود کو باخبر رکھیں اور پنے علم اور صلاحیت میں اضافہ کریں ۔

          اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہ تعلیم ایک انسان کو مہذب ،سلیقہ مند ،باوقار اور مشاق  بناتی ہے ۔ نائب صدرجمہوریہ نے رائے ظاہر کی کہ تعلیم کا مقصد صرف روزگار حاصل کرنا نہیں  ہے بلکہ وہ ایک شخص کو ذمہ دار شہری بناتی ہے، جو دوسروںکی پریشانیوں کو سمجھتا ہے اور ان کی ضرورتوں کے تئیں  ہمدردی کا جذبہ رکھتا ہے۔

          طلبا کو یہ مشورہ دیتے ہوئے کہ وہ اونچے خواب دیکھیں اوراونچے نشانے مقرر کریں ۔ نائب صدرجمہوریہ نے ان سے کہا کہ وہ نظم وضبط کی پابندی ، محنت  ،دیانت دار ی اور ایمانداری کی صفات کی آبیاری کریں اور  زندگی میں کامیابی حاصل کرنے  نیز اپنے کیرئیر میں  اونچی پوزیشن پر پہنچنے کے لئے سماجی آگاہی کو فروغ دیں۔

          مادری زبان اورمقامی ہندوستانی زبانوں  کا ذکرکرتے ہوئے  انہوں  نے پرائمری اسکول کی سطح تک مادری زبان کو ذریعہ تعلیم بنانے کی ضرورت پرزور دیا۔

          انہوں  نے نوجوانوں میں  جسمانی چابکدستی کو یقینی بنانے کی ضرورت کو  بھی اجاگر کیا۔

          پٹنہ ہائی اسکول کو اس کی صدسالہ تقریب کے سلسلے میں مبارکباد دیتے ہوئے انہوں  نے کہا کہ اسکول نے مختلف شعبہ ہائے زندگی میں سرکردہ افراد تیار کئے ہیں۔

          اس موقع پر بہار کے گورنر جناب فاگو چوہان  ، بہار کے وزیر اعلیٰ جناب نتیش کمار ،سکم کے گورنر جناب گنگا پرساد ،  بہار کے نائب وزیر اعلیٰ  جناب سشیل کمار مودی اوردیگر عام افرا د بھی موجود تھے۔

۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰

 

U-3597



(Release ID: 1581271) Visitor Counter : 66


Read this release in: English , Hindi