صدر جمہوریہ کا سکریٹریٹ

صدر جمہوریہ ہند کا گامبیا کی قومی اسمبلی سے خطاب


بھارت گامبیا کی ادارہ جاتی صلاحیت سازی کو مضبوط کرنے اور جمہوریت میں مدد کرنے کے لئے عہد بند

Posted On: 01 AUG 2019 4:43PM by PIB Delhi

نئی دلّی، یکم اگست / صدر جمہوریہ ہند جناب رام ناتھ کووند نے 31 جولائی، 2019 کو بنجول میں گامبیا کی قومی اسمبلی سے خطاب کیا۔

             صدر جمہوریہ ہند نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بھارت اور افریقہ کو ترقیاتی چیلنجوں کا سامنا کرنا پڑا ہے اور دونوں کی ضروریات بھی  ایک جیسی  رہی ہیں۔ افریقہ کی اقتصادی ضروریات اور بھارت کی ترقی ایک دوسرے کی تکمیل کرسکتے ہیں۔ ہمارے تجارتی اور سرمایہ کارانہ تعلقات فروغ پا رہے ہیں۔ 2017-18 میں ہماری باہمی تجارت 62 بلین امریکی ڈالر سے زائد تھی۔ بھارت افریقہ میں 54 بلین امریکی ڈالر سے زائد کی سرمایہ کاری کر کے افریقہ میں سرمایہ کاری کرنے والا پانچواں سب سے بڑا سرمایہ کار ملک بن گیا ہے۔ افریقی بر اعظم تجارت فری ایریا معاہدہ جو کہ اس مہینے لانچ کیا گیا ہے، دنیا میں افریقہ کو سب سے بڑا فری ٹریڈ ایریا بنا دے گا۔ بھارت اس پیش رفت کو افریقہ کے ساتھ اقتصادی ترقی کے معاہدے کے ایک دیگر موقع کے طور پر دیکھتا ہے۔

            صدر جمہوریہ ہند نے کہا کہ ہمارے ترقیاتی تعاون، افریقی ترجیحات اور پائیدار ساجھے داری پر مبنی ہیں۔ جنوبی افریقہ کے بعد افریقی بر اعظم بھارت کی سمندر پار امداد حاصل کرنے والا سب سے بڑا خطہ ہے۔ 41 ممالک کے لئے  11 بلین امریکی ڈالر کے بقدر 181 قرض کی رقومات کی توسیع کی گئی ہے۔ ہمارے پروجیکٹوں کی بدولت تمام افریقی بر اعظم میں افریقی عوام کے معیار زندگی میں زبر دست تبدیلی آئی ہے۔

            صدر جمہوریہ ہند نے کہا کہ بھارت کو گامبیا کے ساتھ ترقیاتی ساجھے داری پسند ہے۔ گامبیا کی سماجی اور اقتصادی ترقی، صلاحیت سازی سے لے کر بنیادی ڈھانچے کے پروجیکٹوں پر عمل در آمد کے لئے مالی امداد تک بھارت کی ترجیحات میں شامل ہے۔ بھارت نے گامبیا میں دیہی ترقیات، زراعت، پینے کے پانی، ہیلتھ کیئر اور بنیادی ڈھانچے کے قیام کے پروگراموں میں مدد کے لئے 78.5 ملین امریکی ڈالر کے بقدر رعایتی شرح پر قرض مہیا کرایا ہے۔ 92 ملین امریکی ڈالر کے ایک دیگر قرض کو توسیع دی گئی ہے۔ ہر سال گامبیا کے نوجوان بھارت میں تعلیم، ڈیجیٹل ورلڈ کی ہنر مندی کے لئے آتے ہیں۔

            بعد ازاں 31 جولائی، 2019 کی شام کو صدر جمہوریہ ہند نے سینیگال اور گامبیا کے لئے متعین بھارت کے سفیر جناب راجیو کمار کے ذریعہ دی گئی ایک ضیافت میں بھارتی برادری سے خطاب کیا۔

            اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے صدر جمہوریہ ہند نے کہا کہ ہماری ترقی اور خوش حالی میں ہماری سمندر پار بھارتی برادری گراں قدر ساجھے دار ہے۔ ہم بھارتی برادری سے اپنا تعلق مزید گہرا اور مضبوط کرنے کے شائق ہیں۔ غیر مقیم بھارت نژاد برادعری کی مدد کرنے کے لئے ہم نے عوامی خدمات کی ادائیگی کو سہل اور موثر بنانے پر خصوصی توجہ مرکوز کی ہے۔  ہم نے پاسپورٹ، قونصلر دستاویزات، اور او سی آئی کارڈ کے طریقہ کار کو آسان بنانے کے لئے متعدد اقدامات کئے ہیں۔ ضرورت کے وقت ان تک تیز رفتار اور نشان زد سروس بہم  پہنچانے کے لئے ہم نے سوشل میڈیا، ایپ اور ڈیجیٹل پلیٹ فارم کی خدمات حاصل کی ہیں۔ 

            صدر جمہوریہ نے واضح کیا کہ  وقت پڑنے پرمقامی حکومت کی پکار پر مدد کے لئے بھارتی برادری نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا ہے۔ خطے میں ایبولا کرائسس کے دوران بھارتی برادری نے گامبیا کی حکومت کی کوششوں میں  ہنگامی طور پر مدد کے لئے حصہ لیا۔ گامبیا کے اسپتالوں میں جب کبھی بھی دواؤں کی قلت ہوئی ہے بھارتی برادری نے شانہ بہ شانہ کھڑے ہو کر اسے فراہم کرایا ہے۔

            آج (یکم اگست، 2019) کو صدر جمہوریہ جمہور یہ اپنے تین قومی دورے کے آخری پڑاؤگوئنیا کے لئے و روانہ ہوں گے۔ ان کے اس دورے میں بینن، گامبیا اور گوئنیا شامل ہیں۔گوئنیا روانہ ہونے سے قبل صدر جمہوریہ بنجول میں مہاتما گاندھی اور کھادی سے متعلق ایک نمائش کا افتتاح کریں گے۔

۔۔۔۔۔۔

U.3567



(Release ID: 1581143) Visitor Counter : 171


Read this release in: English , Marathi , Hindi