وزارت خزانہ

جولائی 2019  میں جی ایس ٹی کی حصولیابی


مجموعی طور پر 102083 کروڑروپے  جی ایس ٹی جمع کیا گیا

Posted On: 01 AUG 2019 8:36PM by PIB Delhi

نئیدہلی  02 اگست ۔جولائی  2019  میں  مجموعی طور پر 102083کروڑروپے  جی ایس ٹی جمع ہوا ۔ جس میں  سی جی ایس  ٹی  17912 کروڑروپے  جبکہ ایس جی ایس  ٹی  25008  کروڑروپے  ، آئی جی ایس ٹی 50612 کروڑروپے (جس میں درآمدات پر جمع ہوئے 24246 کروڑروپے شامل ہیں )رہا  اور سیس  8551 کروڑروپے  (جس میں  درآمدات پر جمع ہونےوالے 797 کروڑروپے شامل ہیں ) رہا۔ماہ جون کے لئے 31  جولائی 2019 تک داخل کرائے جانے والے جی ایس ٹی آر    3 بی ریٹرنز  کی کل تعداد  75.79  لاکھ رہی۔

          جولائی  2018  میں  مالگزاری  96483 کروڑروپے تھی۔ جولائی  2019  میں حاصل ہونے والی مالگزاری میں  گزشتہ سال کے اسی ماہ کے مقابلے میں  5.80فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔اپریل سے جولائی  2019 کے دوران حاصل ہونے والی مالگزاری میں  2018  کے مقابلے میں گھریلو ذرائع سے حاصل مالگزاری میں  9.2فیصد کا اضافہ ہوا ہے جبکہ درآمدات سے حاصل ہونے والی جی ایس ٹی میں  0.2فیصد  کی کمی آئی ہے۔ مجموعی حصولیابیوں میں  6.83فیصد کا اضافہ ہوا ہے ۔اپریل مئی 2019  ماہ کے لئے ریاستوں کو جی ایس ٹی خسارے کی تلافی کے لئے 17789 کروڑروپے جاری کئے گئے۔

          جاری سال کے دوران   مالگزاری کے رجحانات ظاہر کرنے والا چارٹ درج ذیل ہے:

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001Y0XX.gif

۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰

U-3569



(Release ID: 1581110) Visitor Counter : 87


Read this release in: Bengali , English , Hindi