کانکنی کی وزارت
اہم معدنیات کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لئے کابل کا قیام
Posted On:
01 AUG 2019 5:39PM by PIB Delhi
نئی دہلی،یکم اگست2019؍مرکزی سرکاری دائرہ کار کے تین اداروں جن کے نام نیشنل ایلومینیم کمپنی لمٹیڈ(نالکو)، ہندوستان کاپر لمٹیڈ(ایچ سی ایل) اور منرل ایکسپلوریشن کمپنی لمٹیڈ(ایم ای سی ایل) کی شراکت میں ایک اشتراکی کمپنی کا قیام عمل میں آئے گا، جس کا نام کھنیج بدیش انڈیا لمٹیڈ(کے اے بی آئی ایل) ہوگا۔کوئلہ، کان اور پارلیمانی امور کے وزیر جناب پرہلاد جوشی نے کہا کہ کابل کی تشکیل کا مقصد ہندوستان کی گھریلو منڈی میں اہم اور کلیدی معدنیات کی مسلسل فراہمی کو یقینی بنانا ہے۔کے اے بی آئی ایل جہاں ملک کی معدنیاتی سیکورٹی کو یقینی بنائے گا، وہیں اس سے درآمدات کے مجموعی مقاصد کے حصول میں بھی مدد ملے گی۔
کانوں کے وزیر جناب پرہلاد جوشی نالکو، ایچ سی ایل اور ایم ای سی ایل کے چیف منیجنگ ڈائریکٹروں (سی ایم ڈی)کے ہمراہ جنہوں نے کے اے بی آئی ایل نام کے اشتراکی ادارے کے قیام کے متعلق دستاویز پر دستخط کئے ہیں
ٹرانسپورٹیشن اور مینوفیکچرنگ سے متعلق شعبے کے لئے معدنیات اور دھات کی لگاتار فراہمی کو یقینی بنانا لازمی ہوتا ہے۔پیرس میں منعقدہ یو این کلائمٹ چینج کانفرنس 2015ء میں کئے گئے عزم کو یا د کیا، جہاں ہندوستان نے گرین ہاؤس گیسوں کے اخراج میں کمی لانے اور نقل و حمل کے گرین طریقہ کار اپنانے کی اپیل کی تھی۔وزیر موصوف نے کہا کہ وزیر اعظم الیکٹرک وہیکل موبلٹی پر زور دے رہے ہیں۔ جناب جوشی نے کہا کہ بیٹریوں کے ذریعے توانائی کے ذخیرے کو یقینی بنانا اہم ہوگیا ہے۔مزید برآں جہاز رانی، دفاع اور خلائی تحقیق جیسے شعبوں میں بھی کم وزنی اور آلہ مشینی توانائی کی ضرورت ہے۔اہم معدنیات کے طورپر شناخت شدہ 12 معدنیات میں لیتھیم کوبالٹ پر مبنی وسیلہ کافی اہم ہے۔
کے اے بی آئی ایل کاروباری طورپر استعمال کے لئے اور ان معدنیات کی ملک کی ضرورتوں کی تکمیل کے لئے بیرون ملک اہم معدنیات کی شناخت ، حصول، تلاش ،تیاری، کانکنی اور پروسیسنگ ہوگی۔ان معدنیات اور دھاتوں کے وسائل ، کاروبار کے مواقع پیدا کرکے، معدنیات کی پیداوار کرنے والے ممالک کے ساتھ جی 2جی اشتراک یا ایسے ممالک میں ان معدنیات کی تلاش اور کھدائی کے ذریعے ان کی مانگ پوری کی جاسکتی ہے۔ نئی کمپنی آسٹریلیا جیسے معدنیات کی دولت سے مالا مال دوسرےممالک اور افریقی ، نیز جنوبی امریکی ممالک کے ساتھ شراکت داری میں مدد ملے گی، جہاں نئے معاشی مواقع سے باہمی فائدے حاصل ہوں گے۔ نالکو، ایچ سی ایل اور ایم ای سی ایل کے درمیان حصے کی شراکت کا تناسب 40:30:30ہوگا۔
اشتراک سے متعلق معاہدے پر کوئلہ اور پارلیمانی امور کے وزیر جناب پرہلاد جوشی کی موجودگی میں دستخط ہوئے۔اس موقع پر سیکریٹری (کان) جناب انل موکیم اور دوسرے اعلیٰ حکام بھی موجود تھے۔
********
م ن۔ش س۔ن ع
U: 3564
(Release ID: 1581089)
Visitor Counter : 295