کامرس اور صنعت کی وزارتہ
گروپرسادمہاپاترا نے ڈی پی آئی آئی ٹی کے سیکریٹری کا عہدہ سنبھالا
प्रविष्टि तिथि:
01 AUG 2019 4:36PM by PIB Delhi
نئی دہلی،یکم اگست2019؍1986 بیچ کے انڈین ایڈمنسٹریٹیو سروس (آئی ایس) کے آفیسر ڈاکٹر گروپرساد مہاپاترا نے آج نئی دہلی میں صنعت اور اندرونی تجارت کے فروغ کے محکمہ (ڈی پی آئی آئی ٹی) کے سیکریٹری کے عہدے کا چارج سنبھال لیا۔
ڈی پی آئی آئی ٹی کے سیکریٹری کے عہدہ سنبھالنے سے قبل انہوں نے ایئرپورٹ اتھارٹی آف انڈیا(اے اے آئی)کے چیئر مین کے طورپر خدمات انجام دی ہیں۔ڈاکٹر گرو پرساد مہاپاترا نے اے اے آئی کے اہم کام کاج میں کئی تبدیلیاں لائی ہیں۔ انہوں نے اے اے آئی کو ایک نئی سمت دی ہے اور ہوائی اڈہ بنیادی ڈھانچہ ترقی کے شعبے میں نہ صرف بڑے شہروں کے ہوائی اڈوں میں، بلکہ ٹائر IIاور ٹائرIIIشہروں کے ہوائی اڈے کی بنیادی ڈھانچے کے شعبے میں بھی اعلیٰ عمدگی حاصل کی ہے۔
انہوں نے اس سے قبل حکومت ہند کے محکمہ تجارت میں جوائنٹ سیکریٹری کے طورپر خدمات انجام دی ہیں، جہاں انہوں نے خصوصی اقتصادی ژون (ایس ای زیڈ)، سرکاری خریداری اور پروجیکٹ برآمدات (سرمایہ اور بیمہ) کے فروغ کے لئے بھی کام کیا ہے۔
ڈاکٹر گروپرساد مہاپاترا گجرات کے شہر ضلع میں میونسپل کمشنر بھی رہے ہیں، جہاں انہوں نے ٹھوس فضلات کے بندوبست ، معیاری بنیادی ڈھانچے اور بہتر مالی انتظامات پر خصوصی توجہ کے ساتھ شہری حکمرانی کے ماڈل کے تحت سورت شہر کا احاطہ کیا تھا۔
احمد آباد کے میونسپل کمشنر کے طورپر ڈاکٹر گرو پرساد مہاپاترا ، سابر متی ریور فرنٹ ، بی آر ٹی ایس، کنکاریہ لیک فرنٹ اور ہیریٹیج پروموشن جیسے متعدد شہری پروجیکٹوں میں کافی فعال رہے ہیں۔انہوں نے گجرات میں ٹرانسپورٹ کمشنر اور کمرشیل ٹیکسیز کے کمشنر کے طورپر بھی خدمات انجام دی ہیں۔
ڈاکٹر گروپرساد مہاپاترا ہندوستان میں درج فہرست متعدد سرکاری دائرہ کار کی اکائیوں میں منیجنگ ڈائریکٹر کے طورپر بھی فائز رہے ہیں۔
********
م ن۔ش س۔ن ع
U: 3558
(रिलीज़ आईडी: 1581086)
आगंतुक पटल : 115