وزارتِ تعلیم

انسانی وسائل کے فروغ کے مرکزی وزیر رمیش پوکھریال نشانک نے جموں میں انڈین انسٹی ٹیوٹ آف منجمنٹ کے نئے لوگواور ویب سائٹ کاآغاز کیا

Posted On: 31 JUL 2019 6:50PM by PIB Delhi

نئی دہلی ،یکم ؍اگست  : انسانی وسائل کے فروغ کے مرکزی وزیرجناب رمیش پوکھریال نشانک نے آج نئی دہلی میں جموں کے انڈین انسٹی ٹیوٹ آف منیجمنٹ کے نئے لوگواورویب سائٹ کا آغازکیا۔ نیا لوگو احمدآباد کے نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ڈیزائن نے تیارکیاہے جو آئی آئی ایم جموں کے اہم اصولوں کی جھلک پیش کرتاہے ۔ اس میں ایک اڑتی ہوئی شاہن کی فعال اور تیز طرارلیڈرشپ کو نمایاں کیاگیاہے ۔

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0010SQN.jpg

 

اس موقع پراظہارخیال کرتے ہوئے وزیر موصوف نے کہاکہ انھیں امید ہے کہ آئی آئی ایم جموں علاقائی ترقی پراہم توجہ دیتے ہوئے تحقیق کے ایک نئے دورکو اجاگرکریگا۔ انھوں نے سری نگرمیں آئی آئی ایم جموں کے آف کیمپس کے شروع ہونے پراپنی خوشی کا اظہارکیا۔ وزیرموصوف نے انسٹی ٹیوٹ کی پیش رفت کا جائزہ لیا۔ انھوں نے موجودہ بنیادی ڈھانچے ، رکھ رکھاؤاور انسانی وسائل سے متعلق پہلووں کا بھی جائزہ لیا۔ وزیرموصوف نے آئی آئی ایم جموں کے ڈائرکٹرکو یقین دہانی کرائی کہ اس عالمی نوعیت کے ادارے کی مجموعی ترقی کے لئے زیادہ سے زیادہ تعاون فراہم کرایاجائے گا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002FLLT.jpg

 

ایک شاہین کی اہم خوبی یہ ہے کہ وہ اپنے بچوں کو اک الگ انداز سے ہی پرورش کرتاہے یہی اس انسٹی ٹیوٹ کا بھی فلسفہ ہے ۔ ایک چھوٹے شاہین  کوسخت اور چیلنج سے بھری تربیت حاصل کرنی ہوتی ہے ۔جو اسے اصل دنیا کی مشکلات سے سامناکرنے کے لئے حاصل کرنی پڑتی ہے ۔ آئی آئی ایم جموں بھی اسی طرح کے طریقہ کاراپناتاہے جس سے وہ ایک ایسا ماحول تیارکرتاہے  تاکہ اپنے طلبأ کوزبردست تعلیمی تربیت فراہم کرسکے اور انھیں فعال لیڈرکے طورپر پیش کرسکے  اورانھیں دنیا کے چیلنجوں سے موثرڈھنگ سے  لڑنے کے لئے تیارکرسکے ۔

لوگو کے ڈیزائن میں  علامت کی اہمیت کو بھی ملحوظ خاطررکھاگیاہے ۔ اڑتے ہوئےشاہین کے دونوں بازوں میں چھ عناصرکی نمائندگی کی گئی ہے اوریہ عناصرآئی آئی ایم جموں کی 6اہم قدریں ہیں ۔ جن میں ہندوستانی اخلاقیات اورکاروباری قدریں مہارت ، اختراع اورصنعت کاری ، جامع اورپائیدار ، سالمیت اوراشتراک شامل ہیں۔ سب سے اوپرسرکل طلوع ہوتے سورج کی نمائندگی کرتاہے جوآئی آئی ایم جموں کے گریجویٹ سابق طلبأ کے لئے نئے امکانات اورآغاز  کی اہمیت کو اجاگرکرتاہے  ۔ جلی حروف ایک مضبوط بنیاد اورجڑکی عکاسی کرتاہے اور نیلاکلر نہ ختم ہونے والے آسمان کی اہمیت پیش کرتاہے اور گہرامہرون کلر زرخیزی اورترقی کی اہمیت کو اجاگرکرتاہے ساتھ ہی ساتھ ہندوستانی ثقافت کی جڑکونمایاں کرتاہے ۔

اس کے ساتھ ساتھ آئی آئی ایم جموں نے اسی روز ایک نئی سرکاری ویب سائٹ کا بھی آغاز کیا۔ نئی ویب سائٹ زیادہ تابناک اور زیادہ فعال ہے ۔نئی ویب سائٹ انسٹی ٹیوٹ انتظامی سرگرمیوں آئی آئی ایم جموں میں منعقد ہ پروگراموں سہولتوں اور فیکلٹی کی حصولیابیوں کے ساتھ ساتھ طلبأ کمیٹیوں اور کلبوں کی سرگرمیوں کے بارے میں تفصیلات بھیجنے میں اہم وسیلہ ہوگی ۔ جو انسٹی ٹیوٹ میں منعقد ہوتی ہیں یاہونے والی ہوتی ہیں یہ نئی ویب سائٹ ایک اورسنگ میل ہیں جو آئی آئی ایم جموں کو ایک عالمی نوعیت کا ایک بی اسکول بنانے کے اہم ویژن کے سمت حاصل کیاگیاہے ۔اس موقع پر آئی آئی ایم جموں کے بورڈ آف گورنرس کے چیئرمیں جناب ملن پرہلاد کامبلے آئی آئی ایم جموں کے ڈائرکٹرپروفیسر  بی ایس سہائے سینیئر عہدہ داروں کے ساتھ دیگرشخصیات بھی موجود تھیں ۔

 

U-3557



(Release ID: 1581061) Visitor Counter : 40


Read this release in: English , Hindi