صدر جمہوریہ کا سکریٹریٹ

صدر جمہوریہ ہند گامبیا میں: گامبیا کے صدر کے ساتھ وفد کی سطح پر بات چیت کی قیادت کی


بھارت نے گامبیا میں ہنر مندی کے فروغ اور کاٹیج انڈسٹری پروجیکٹوں کے لئے پانچ لاکھ امریکی ڈالر کے عطیہ کی پیش کش کی
بھارت نے گامبیا سے بین الاقوامی شمسی اتحاد کا توثیق نامہ وصول کیا

Posted On: 31 JUL 2019 6:36PM by PIB Delhi

 

نئی دلّی، 31 جولائی / صدر جمہوریہ ہند جناب رام ناتھ کووند 30 جولائی، 2019 کو گامبیا پہنچے ہیں۔ یہ بھارت کی جانب سے حکومت ہند کے سربراہ / ریاست کے سربراہ کا گامبیا کا اولین دورہ ہے۔ بنجول ہوائی اڈے پہنچنے پر گامبیا کے صدر جناب آدم بیرو نے روایتی طریقے سے صدر جمہوریہ ہند جناب رام ناتھ کووند کا استقبال کیا۔

            31 جولائی، 2019 کو صدر جمہوریہ ہند اسٹیٹ ہاؤس تشریف لے گئے جہاں گامبیا کے صدر جناب بیرو نے ان کا استقبال کیا۔ اپنے ہم عہدہ کے ساتھ تبادلہ خیالات کے دوران صدر کووند نے دسمبر، 2016 کے صدارتی انتخابات میں صدر بیرو کی کامیابی اور گیمبیا میں جمہوریت کی بحالی کے لئے مبارک باد پیش کی۔ انہوں نے کہا کہ یہ وہ لمحہ گامبیا اور جمہوری دنیا کے لئے ایک تاریخی لمحہ تھا۔ انہوں نے مہاتما گاندھی کی 150 ویں یوم پیدائش منانے کے لئے یہ تحریر لکھنے کے لئے بھی ان کا شکریہ ادا کیا کہ ’میرے لئے مہاتما گاندھی کے کیا معنی ہیں  ’۔

            اس موقع پر صدارتی سطح کے وفد کی سربراہی کرتے ہوئے صدر جمہوریہ ہند نے کہا کہ گامبیا کی ترقی اور خوش حالی میں با اعتماد ساجھے دار ہونا بھارت کے لئے فخر کی بات ہے۔ گامبیا کی قومی اسمبلی کی بلڈنگ کی رعایتی مالی معایدے کے تحت تعمیر کرنا ہمارے لئے اعزاز کی بات ہے۔

            بھارت نے گامبیا کے لئے  ہنر مندی کے فروغ اور کاٹیج انڈسٹری کے پروجیکٹوں کے لئے پانچ لاکھ امریکی ڈالر کے عطیہ کی پیش کش کی ہے۔ مزید بر آں طرفین نے روایتی ادویاتی طریقہ علاج اور ہومیو پیتھی کے شعبے میں تعاون کے ایک مفاہمت نامے پر دستخط کئے اور ان کا تبادلہ کیا۔

            صدر جمہوریہ ہند جناب رام ناتھ کووند نے گامبیا کے صدر سے بین الاقوامی شمسی اتحاد کا توثیق نامہ وصول کیا۔ اس سے دونوں ملکوں کے درمیان شمسی توانائی کے شعبے میں اشتراک و تعاون کے نئے مواقع فراہم ہوں گے اور ماحولیاتی چیلنجوں کا مقابلہ کرنے میں مدد ملے گی۔ بھار ت گامبیا کے منتخب گاؤوں میں شمسی پروجیکٹوں کے قیام پر کام کر رہا ہے۔

            صدر جمہوریہ نے کہا کہ صلاحیت سازی کی قوت بھارت کی توانائیوں میں سے ایک توانائی ہے۔ ہم گامبیا کو صلاحیت سازی میں مدد اور تربیت دینے میں خوشی محسوس کر رہے ہیں۔  بھارت نے گامبیا کی درخواست پر اورگامبیا کی ترجیحاتی خطوط پر جوڈیشیری، پولیس، انتظامیہ اور تکنیکی مہارت کی تربیت دینے پر بھی رضا مندی کا اظہار کیا ہے۔ حالیہ چند مہینوں میں بھارت نے گامبیا کے مستقل سیکریٹریوں اور سینئر سول ملازمین کے ساتھ ساتھ سفارت کاروں کے لئے بھی خصوصی تربیتی پروگرام منعقد کئے ہیں۔

            گامبیا کے صدر نے گامبیا کی ترقی اور خوش حالی میں بھارتی برادری کے مثبت کر دار کا ذکر کیا۔ انہوں نے گامبیا کی ترقی و فروغ میں بھارتی برادری کے تعاون کے لئے اپنی گہری ستائش کا اظہار کیا۔

            گامبیا کے صدر نے کہا کہ بھارت گیمبیا کے اعلیٰ تجارتی ساجھے داروں میں سے ایک ہے۔ 2018-19 میں ہماری باہمی تجارت 200 ملین امریکی ڈالر کے پار پہنچ گئی  ہے، جو کہ گزشتہ دو برسوں کے دوران تقریباً صد فیصد اضافے کی مظہر ہے۔

            صدر جمہوریہ ہند نے اپنے گامبیا کے دورے کے بارے میں ایک پریس اعلانیہ بھی جاری کیا ہے۔

            صدر جمہوریہ ہند نے گامبیا کے صدر جناب آدم بیرو کی جانب سے اپنے اعزاز میں دیئے گئے ایک ظہرانے میں بھی شرکت کی۔ بعد ازاں شام کو صدر جمہوریہ ہند نے گامبیا کی قومی اسمبلی سے خطاب کریں گے۔ صدر موصوف سینیگال اور گیمبیا کے لئے مقرر بھارتی سفیر کی جانب سے دیئے گئے استقبالیہ میں بھارتی برادری سے بھی ملیں گے۔ 

            ۔۔۔۔۔۔

U.3546



(Release ID: 1581004) Visitor Counter : 108


Read this release in: English , Hindi