پوسٹ کرنے کی تاریخ:
30 JUL 2019 2:09PM by PIB Delhi
نئی دہلی،30؍جولائی،مشرقی ریلوے میں بردھمان (بی ڈبلیو این) ریلوے اسٹیشن کانام بدلنے سے متعلق کوئی تجویز ریلوے کی وزارت کے زیر غور نہیں ہے۔
موجودہ رہنما خطوط کے مطابق حکومت ہند کی وزارت امور داخلہ ہی بھارتی ریلوے کے کسی بھی ریلوے اسٹیشن کا نام تبدیل کرنے کی منظوری دینے کی مجاز اتھارٹی ہے۔ وزارت داخلہ یہ کام ریلوے کی وزارت ، سائنس اور ٹیکنالوجی کی وزارت ، بھارت کے سرویئر جنرل اور محکمہ ڈاک سے نو آبجیکشن سرٹیفکٹ (این او سی) حاصل کرنے کے بعد ہی متعلقہ ریاستی حکومت کی سفارش پر ایسا کرسکتی ہے۔
مذکورہ ریلوے اسٹیشن کا نام تبدیل کرنے کی خاطر نو آبجیکشن سرٹیفکٹ کے لئے وزارت داخلہ سے کوئی مراسلہ موصول نہیں ہوا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
U-3503