وزارت دفاع
بھارت اور موزمبیق نے دفاعی تعاون کو مزید مستحکم بنانے کیلئے دو مفاہمتی عرضداشتوں پر دستخط کیے
رکشا منتری جناب راجناتھ سنگھ نے موزمبیق کے وزیراعظم اور وزیردفاع سے گفت وشنید کی
Posted On:
29 JUL 2019 7:38PM by PIB Delhi
نئیدہلی۔29؍جولائی۔رکشا منتری جناب راجناتھ سنگھ فی الحال 28 سے 30 جولائی 2019 کے دوران موپوٹو ، موزمبیق کے سرکاری دورے پر ہیں۔ رکشا منتری کے طور پر جناب راجناتھ سنگھ کا یہ پہلا غیرملکی دورہ ہے اور بھارت کے وزیر دفاع کا موزمبیق کا بھی یہ پہلا دورہ ہے۔
رکشا منتری نے موزمبیق کے وزیراعظم مسٹر کارلوس اگوستنہو دو روزیریو سے ملاقات کی۔ انہوں نے اپنے ہم عہدہ موزمبیق کے وزیر دفاع جناب اینٹناسیو سلواڈور ایم ٹوموکے سے بھی وفد کی سطح کی بات چیت کی۔ گفت وشنید کے بعد دو مفاہمتی عرضداشت پر دستخط عمل میں آئے جن میں وہائٹ شپنگ اطلاعات سے متعلق معاہدہ اور ہائیڈر وگرافی کے شعبے میں تعاون شامل ہیں۔ ان معاہدات پر حکومت ہند اور جمہوریہ موزمبیق کی حکومت کی جانب سے دستخط کیے گئے۔ مفاہمتی عرضداشتوں کے دستخط کے عمل سے جاری بھارت- موزمبیق دفاعی تعاون کو مزید تقویت حاصل ہوگی۔
اس دورے سے موزمبیق اور بھارت کے مابین افزوں دفاعی تعاون کااظہا رہوتا ہے اور اس طرح کے اشتراک سے مضمرات میں بحر ہند کے خطے میں سلامتی کے پہلو کااستحکام بھی شامل ہے۔
رکشا منتری نے مواصلات سے متعلق ساز وسامان کی شکل میں امداد کااعلان کیا اور اسمگلنگ ، دہشت گردی ، قذاقی ، غیرقانونی شکار وغیرہ جیسے غیرروایتی خطرات کی روک تھام کیلئے باہم مل جل کر کام کرنے کی اہمیت کو اجاگر کی اور بحری ڈومین میں مجموعی تعاون کو فروغ دینے کی بات بھی کہی۔
موزمبیق کے وزیر دفاع جناب انٹناسیو سلواڈور ایم ٹوموکے نے رکشا منتری جناب راجناتھ سنگھ کو داخلی سلامتی اور جاری ترک اسلحہ، ڈی موبیلائزیشن اور ری اینٹی گریشن عمل (ڈی ڈی آر) کی بھی جانکاری دی۔ رکشا منتری نے جاری قیام امن کے عمل کی کامیابی کیلئے اپنی نیک خواہشات پیش کیں۔
رکشا منتری نے موزمبیق کے رہنماؤں سے گفت وشنید کے دوران باہمی تعلقات کے پورے امکانی دائرے پر بات چیت کی اور دونوں حکومتوں کے مابین عمدہ تعلقات کا ذکر کیا اور کہا کہ دونوں ملکوں کے مابین مضبوط کاروباری تعلقات ، فعال ترقیاتی شراکت داری ، دیرینہ عوام سے عوام کے مابین روابط قائم رہے ہیں۔
موزمبیق نے دہشت گردی اور انتہاپسندی کے بڑھتے ہوئے خطرات سے نمٹنے کے عمل میں بھارت کے تعاون کی خواستگاری کی۔ جناب راجناتھ سنگھ نے اپنی جانب سے بھرپور تعاون کی یقین دہانی کرائی اور اس سلسلے میں باہم مل جل کر کام کرنے کی عہدبندگی کااعادہ کیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
U-3500
(Release ID: 1580705)
Visitor Counter : 183