بندرگاہوں، جہاز رانی اور آبی راستوں کی وزارت

وی۔ او۔ چدمبرا نار بندرگاہ نے ایک دن میں کارگو کے نقل وحمل میں ریکارڈ بنایا


بندرگاہ نے85,224ٹن کے پارسل کی نقل وحمل کی

Posted On: 29 JUL 2019 6:20PM by PIB Delhi

نئی دہلی،  23 جولائی 2019، وی۔ او۔ چدمبرا نار بندرگاہ نے 27 جولائی 2019 کو ایک ہی دن میں کارگو کے1,80,597 میٹرک ٹن نقل وحمل کے ذریعہ ایک نیا ریکارڈ قائم کیا۔اس طرح اس نے سابقہ دن کا 177639 میٹرک ٹن کا ریکارڈ توڑ دیا۔ جو 16 نومبر 2017 کو قائم کیاگیا تھا۔ اس کارگو میں جو اہم سامان تھا ان میں 79230ٹن کوئلہ، 52200 ٹن کنٹینر سائز کارگو، 2900 ٹی ای  یوز اور 49167 ٹن جنرل کارگو تھا۔

اس سے پہلے 25 جولائی 2019 کو بندرگاہ نے 85200 ٹن کے سب سے زیادہ پارسل والے سائز کے ساتھ ایک جہاز کے نقل وحمل کے ذریعہ ایک اور ریکارڈ قائم کیاتھا۔جب قبرص پرچم بردار والے جہاز ایم وی کامیکس ایمپرر 85224 ٹن لائم اسٹون کے ساتھ متحدہ عرب امارات کے مینا سقر کے بندرگاہ سے چنئی کے ایسٹرن بلک ٹریڈنگ پہنچا تھا۔اس سے پہلے بندرگاہ کی جانب سے نقل وحمل کا سب سے زیادہ پارسل سائز 11  فروری 2019 کو 84502 ٹن لائم اسٹون کے ساتھ ایم وی سفاکیہ ویو  نام کا جہاز تھا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

U- 3496


(Release ID: 1580688)
Read this release in: English , Hindi