زراعت اور کاشتکاروں کی فلاح و بہبود کی وزارت

کرش اُنتی یوجنا کا نفاذ

Posted On: 26 JUL 2019 5:00PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی،26؍جولائی،زراعت اور کسانوں کی بہبود کے مرکزی وزیر جناب نریندر سنگھ تومر نے  آج راجیہ سبھا میں  ایک تحریری جواب میں ایوان کو مطلع کیا کہ سبز انقلاب – کرش انتی یوجنا  کو  18-2017  سے 20-2019  کے دوران  14 ویں  مالی کمیشن کی مدت  کے لئے منظوری دی گئی ہے۔ سبز انقلاب – کرش انتی یوجنا  ایک جامع اسکیم ہے، جس میں  مرکزی سیکٹر  کے ساتھ ساتھ  مرکز کی جانب سے تعاون شدہ اسکیمیں  ؍ مشن  شامل ہیں۔ یہ جامع اسکیم  مندرجہ ذیل 12 اسکیموں ؍ مشنوں پر مشتمل ہے۔

  1. باغبانی  کی مربوط  ترقی کا مشن  (ایم آئی ڈی ایچ )
  2. تلہن  اور  پام  سے متعلق قومی مشن  (این ایم اواو پی)
  3. خوراک کی کفالت کا قومی مشن ( این ایف ایس ایم)
  4. پائیدار زراعت کے لئے قومی مشن (این ایم ایس اے)
  5. زراعت میں توسیع پر ذیلی مشن (ایس ایم اے ای)
  6. بیجوں اور  پلانٹ لگانے والے سازو سامان  کا ذیلی مشن (ایس ایم ایس پی)
  7. زراعت کو مشینوں سے انجام دینے کا ذیلی مشن ( ایس ایم اے ایم)
  8. پودے کے تحفظ اور اسے الگ تھلک رکھنے کا ذیلی مشن (ایس ایم پی پی کیو)
  9. زرعی شمار، اقتصادیات اور اعداد وشمار سے متعلق مربوط اسکیم
  10.  زراعت میں تعاون  کی مربوط اسکیم

11-زرعی مارکیٹنگ سے متعلق مربوط اسکیم (آئی ایس اے ایم)

12-زراعت میں قومی ای- حکمرانی منصوبہ (این ای جی پی-اے)

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۰۰۰۰۰۰۰۰

(م ن-و ا- ق ر)

U-3466



(Release ID: 1580498) Visitor Counter : 51


Read this release in: English