امور صارفین، خوراک اور عوامی تقسیم کی وزارت

صارفین کی شکایات کے ازالے کے لئے کئے گئے اقدامات

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 26 JUL 2019 3:22PM by PIB Delhi

نئی دہلی،26جولائی2019؍صارفین کے امور ، خوراک اور عوامی تقسیم کے وزیر مملکت جناب دانوے راؤ صاحب دادا راؤ نے آج راجیہ سبھا میں تحریری جواب میں بتایا کہ صارفین کے امور کے محکمہ کے قائم کردہ صارفین کے قومی ہیلپ لائن پر ہر سال شکایتوں کی تعداد میں اضافہ ہوتا ہے۔ پچھلے تین سالوں میں موصولہ شکایتوں کی تعداد نیچے دی جارہی ہے:

 

سال

صارفین کے قومی ہیلپ لائن پر موصولہ شکایتیں

اگست 2016 تا مارچ 2017

2,12,710

اپریل 2017 تا مارچ 2018

3,98,148

اپریل 2018 تا مارچ 2019

4,80,169

میزان

10,91,027

تصفیہ کی شرح تقریباً 90 فیصد ہے۔

صارفین کے امور کے محکمہ نے صارفین کی شکایتوں سے نمٹنے کے لئے صارفین کے قومی ہیلپ لائن (این سی ایچ) قائم کیا ہے۔کوئی بھی صارف ٹول فری نمبر 1800-11-4000 / 14404، ایس ایم ایس کے ذریعے  این سی ایچ میں یا پورٹل “INGRAM” (www.consumerhelpline.gov.in) کے توسط سے آن لائن اپنی شکایت درج کرا سکتا ہے۔این سی ایچ میں پہنچنے والی شکایتیں کمپنیوں، ریگولیٹر، متعلقہ سرکاری محکموںکو ان کے حل کے لئے بھیج دی جاتی ہیں۔صارفین کی شکایتوں کے جلد تصفیہ کے لئے این سی ایچ نے اپنے ارتکازی پروگرام کے تحت 500 سے زائد کمپنیوں کے ساتھ شراکت داری اختیار کی ہے۔ارتکازی کمپنیوں سے متعلق شکایتوں کے ازالے کے لئے انہیں آن لائن بھیج دی جاتی ہے۔کمپنی کے ذریعے شکایت  حل نہ کئے جانے کی صورت میں صارف کو مشورہ دیا جاتا ہے  کہ وہ صارفین تحفظ ایکٹ 1986 کے تحت قائم مناسب دائرہ اختیار کے کنزیومر فورم سے رابطہ کرے۔

صارفین تحفظ ایکٹ 1986 کے تحت کنزیومر فورا نامی ایک تین سطحی نیم عدالتی میکانزم ضلعی ، ریاستی اور قومی سطح پر قائم کیا گیا ہے، تاکہ صارفین کے تنازعات کو جلد از جلد حل کیا جاسکے۔ان نیم عدالتی اداروں کو ایک خصوصی نوعیت کی راحت دینے اور صارفین کو معاوضہ دینے کے لئے جہاں کہیں بھی مناسب ہو، اختیاردیا گیا ہے۔

********

 

م ن۔ن ع

U: 3459


(ریلیز آئی ڈی: 1580490) وزیٹر کاؤنٹر : 100
یہ ریلیز پڑھیں: Malayalam , English , Marathi