امور صارفین، خوراک اور عوامی تقسیم کی وزارت

راست فروخت پر قانون

Posted On: 26 JUL 2019 3:18PM by PIB Delhi

نئی دہلی،26؍جولائی،صارفین کے امور، خوراک اور تقسیم عامہ کے وزیر مملکت  جناب دانوے راؤ صاحب دادا راؤ نے آج راجیہ سبھا میں  ایک سوال کے تحریری جواب میں ایوان کو مطلع کیا کہ  صارفین کے امور  ، خوراک اور تقسیم عامہ کی وزارت  کے  صارفین کے امور کے محکمے نے  26 اکتوبر 2016 کو  بھارت کے گزٹ میں  راست فروخت رہنما خطوط 2016 نوٹیفائی کئے تھے، جو  راست فروخت اور  کثیر سطحی مارکیٹنگ  کے کاروبار  کو منضبط کرنے  اور  راست فروخت اور کثیر سطحی مارکیٹنگ  کودھوکہ دہی  سے بچانے اور  صارفین کے  جائز حقوق اور مفادات کا تحفظ کرنے کے لئے موجودہ  ریگولیٹری نظام  کو مستحکم کرنے کی خاطرریاستی حکومتوں  کے لئے   رہنما اصول  کے طور پر  کام کریں گے۔ راست فروخت کے رہنما خطوط  2016 کی شرائط میں  ریاستی حکومتیں براہ راست فروخت کرنے والوں ، براہ راست  فروخت کرنے والی اکائیوں کی سرگرمیوں  کی نگرانی  ؍  دیکھ بھال  کے لئے نظام قائم کریں گی۔ اس کے علاوہ  صارفین کے تحفظ کا بل 2019 بھی 8  جولائی 2019 کو  لوک سبھا میں پیش کیا گیا۔ اس کا مقصد  مرکزی حکومت  کی جانب سے  راست فروخت  میں  غیر منصفانہ تجارتی  طریقہ کار  کی روک تھام کے لئے  اقدامات  کرنا ہے۔

راست فروخت کے رہنما خطوط 2016  کی شرائط کے مطابق کوئی شخص یا اکائی  راست فروخت کے کاروبار  کی آڑ میں رقم کے لین  دین کی اسکیم میں شرکت  نہیں کرے گی۔ وزارت خزانہ کے  مالی خدمات کے محکمے نے   بتایا کہ   اُن  کے پاس  ایسی اطلاعات موجود نہیں ہیں کہ قانون نافذ کرنے والی ایجنسیاں پرائز چٹس اور رقم کے سرکولیشن کی اسکیم (پابندی) قانون – 1978  کے تحت  غلطی سے  راست فروخت کی  فرموں کی غلطی سے بکنگ کررہی ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 (م ن-و ا- ق ر)

U-3455



(Release ID: 1580475) Visitor Counter : 96


Read this release in: English