بہت چھوٹی، چھوٹی اور درمیانی درجے کی صنعتوں کی وزارت
پوسٹ کرنے کی تاریخ:
25 JUL 2019 4:36PM by PIB Delhi
نئی دہلی، 25 جولائی / بہت چھوٹی ، چھوٹی اور اوسط درجے کی صنعتی اکائیوں کے وزیر جناب نتن گڈکری نے آج لوک سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں بتایا ہے کہ ادیوگ آدھار پورٹل پر ملک میں مارچ ، 2018 ء سے مارچ ، 2019 ء کے دوران 22.83 لاکھ بہت چھوٹے ، چھوٹے اور اوسط درجے کے صنعتی اداروں ( ایم ایس ایم ای ) کو درج رجسٹر کیا گیا ہے ۔
ایم ایس ایم ای کی وزارت بہت چھوٹے اور چھوٹے صنعتی اداروں کو اپنی اسکیموں اور پروگراموں یعنی وزیر اعظم کے روزگار فراہمی پروگرام ( پی ایم ای جی پی ) ، قرض گارنٹی اسکیم برائے مائیکرو اینڈ اسمال انٹر پرائزز اور کریڈٹ سے وابستہ پونجی سبسڈی اسکیم کے ذریعے سرمایہ تک رسائی حاصل کرنے میں مدد دیتا ہے ۔
ایم ایس ایم ای شعبے کے لئے تمام تر درج فہرست تجارتی بینکوں کے ذریعے ، جس قدر قرض فراہم کرایا گیا یعنی گذشتہ تین برسوں میں جس قدر قرض فراہم کرایا گیا ہے ، اس کا گو شوارہ درج ذیل ہے :
|
سال اختتام پذیر ہوا
|
فراہم کی گئی رقم ( کرو ڑروپئے میں )
|
|
مارچ ، 2017 ء
|
1070129.48
|
|
مارچ ، 2018 ء
|
1149353.83
|
|
مارچ ، 2019 ء
|
1497687.10
|
بہت چھوٹے اور چھوٹے صنعتی شعبے کو ضمانت سے مبرا قرض دستیاب کرانے کی غرض سے حکومت ہند نے بہت چھوٹے اور چھوٹے صنعتی اداروں ( سی جی ٹی ایم ایس ای ) کے لئے کریڈٹ گارنٹی فنڈ ٹرسٹ متعارف کرایا تھا ۔ سی جی ٹی ایم ایس ای کے تحت گذشتہ دو برسوں میں گارنٹی کی ، جو رقم فراہم کی گئی ہے ، اس کا گو شوارہ درج ذیل ہے :
w:
|
سال
|
قرض سہولتوں کی تعداد ، جن کو منظوری دی گئی
( لاکھ میں )
|
گارنٹی کے تحت منظور شدہ رقم
( کروڑ روپئے میں )
|
|
2017-18 ء
|
2.63
|
19065.91
|
|
2018-19 ء
|
4.36
|
30168.57
|
اس قدم نے بہت چھوٹے اور چھوٹے صنعتی اداروں کے لئے بہتر قرض فراہمی میں بھی مدد دی ہے ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔ ۔ ۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
( م ن ۔ ع ا ) (25– 07 – 2019 )
U. No.3430