عملے، عوامی شکایات اور پنشن کی وزارت

سرکاری ملازمین کو اظہار رائے کی آزادی

प्रविष्टि तिथि: 25 JUL 2019 3:21PM by PIB Delhi

نئی دہلی،25؍جولائی، شمال مشرقی خطے  کی ترقی کے وزیر مملکت (آزادانہ چارج) ، وزیراعظم کے دفتر ، عملے ، عوامی شکایات  اور پنشن ، ایٹمی توانائی اور خلاء کے وزیر مملکت ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے  آج راجیہ سبھا میں  ایک سوال  کا تحریری جواب دیتے ہوئے  ایوان کو مطلع کیا کہ  یہ بات  کہی گئی ہے کہ  مرکزی سول سروسز  (کنڈکٹ)  رولز -1964  کے  رول-8 کے مطابق  کوئی بھی سرکاری  ملازم ، حکومت کی  پہلے سے لی گئی اجازت کے بغیر  ، کسی بھی اخبار  یا دیگر  جریدوں یا الیکٹرانک پبلک میڈیا  کو  مکمل طور پر  یا جزوی طور پر  مالک بن سکتا ہے یا  ان کے ادارتی  یا مینجمنٹ کے کاموں میں شرکت کرسکتا ہے۔ اس کے علاوہ  سینٹر ل سول سروسز رولز 9 میں اس بات کی وضاحت کی گئی ہے کہ کوئی بھی سرکاری ملازم  مواصلات کی شکل میں  حقائق  یا اپنی رائے پر مبنی  بیان نہیں دے سکتا، (1)  جو  مرکزی حکومت  یا  ریاستی حکومت کی  کسی موجودہ  یا حالیہ پالیسی  یا کارروائی  پر  منفی تنقید  کے طور پر اثر انداز ہوتا ہو،  یا  (2)  جس سے مرکزی حکومت  اور  کسی  غیر ملکی  حکومت کے درمیان  تعلقات پر  اثر پڑسکتا ہو،(3) بشرطیکہ کسی ٹریڈ یونین یا  سرکاری ملازمین کی انجمن  کے عہدیدار  کی اظہار رائے  ، جو  اس طرح کے سرکاری ملازمین  کی  سروس کی  حالت کے تحفظ کے مقصد سے دیا  گیا ہو ، یا اس کی بہتری کے لئے دیا گیا ہو  ، یا سرکاری ملازم نے  اپنی  سرکاری حیثیت  سے یہ بیان دیا ہو اور جو  اس کو  تفویض کردہ  ذمہ داریوں کو پورا کرنے کے لئے  دیا گیا ہو۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

U-3416


(रिलीज़ आईडी: 1580286) आगंतुक पटल : 94
इस विज्ञप्ति को इन भाषाओं में पढ़ें: English , Bengali