کامرس اور صنعت کی وزارتہ

چھوٹی الائچی کی برآمد

Posted On: 24 JUL 2019 6:19PM by PIB Delhi

 

نئی دلی،24 جولائی۔

کامرس اور صنعت کے مرکزی وزیر جناب پیوش گوئل نے لوک سبھا میں ایک تحریری جواب میں جانکاری دی کہ  سعودی عرب کی حکومت اور جاپان نے، بھارت سے، چھوٹی الائچی کی درآمد پر پابندی عائد نہیں کی ہے۔ البتہ سعودی عرب کی خوراک اور منشیات کی اتھارٹی ایس ایف ڈی اے نے بھارت سے جانے والی، چھوٹی الائچی کی 4 کھیپوں کو ضبط کیا ہے، جس کی وجہ  یہ رہی کہ ایس ایف ڈی اے نے اپریل، مئی 2018 میں ان میں جراثیم کش دواؤں کے اجزا منظور شدہ مقدار سے زیادہ پائے گئے  تھے۔ اس کے بعد برآمد کاروں نے جراثیم کش دواؤں کے پائے جانے کے ڈر سے، سعودی عرب کے لیے چھوٹی الائچی کی برآمد خود بخود  روک دی۔

حکومت مصالحہ بورڈ کے ذریعے بھارت میں الائچی کی کاشت کے علاقوں میں بہت سی مہمیں چلا رکھی ہیں، تاکہ الائچی کے کاشتکاروں میں جراثیم کش دواؤں کو استعمال کرنے کے مربوط طور طریقوں (آئی پی ایم) کو مقبول بنایا جاسکے اور جراثیم پر قابو پانے، نیز چھوٹی الائچی میں پیدا ہونے والی بیماریوں کے علاج کے لیے جراثیم کش دواؤں کو فروغ دیا جاسکے۔

سعودی عرب کی وزارت خارجہ نے مورخہ 9.10.2018 کے زبانی نوٹ میں بھارت سے درخواست کی کہ وہ  ان تسلیم شدہ  لیباریٹریوں کی تفصیلات فراہم کرے، جہاں چھوٹی الائچی ، سعودی عرب  کے لیے  چھوٹی الائچی برآمد کیے جانے سے پہلے جراثیم کش دواؤں کے اجزا کی جانچ کی جاتی ہے اور ان  سرکردہ برآمدکاروں اور اداروں کی فہرست فراہم کرے، جو سعودی عرب کو چھوٹی الائچی برآمد کرتے ہیں۔ یہ  تفصیلات اور فہرست ریاض میں بھارتی سفارت خانے نے مصالحہ بورڈ کی طرف سے 9 اگست 2018 کو فراہم کردی تھیں۔ یہ درخواست بھی کی گئی تھی  کہ لیباریٹری کے تجزیہ کا وہ سرٹیفکیٹ بھی منسلک کیا جائے، جس میں چھوٹی الائچی کی، برآمد کی جانے والی ہر کھیپ میں ، جراثیم کش دواؤں کے اجزا کے ،مصالحہ بورڈ کی طرف سے جاری کیے گئے ایس ایف ڈی اے کے ذریعے ایم آر ایل پر عملدرآمد کی تصدیق کی گئی ہو۔ ایس ایف ڈی اے کی اس ضرورت کو پورا کرنے کے لیے ایس ایف ڈی اے کی طرف سے جانچ کیے گئے جراثیم کش اجزا کی فہرست ، چھوٹی الائچی کے ضمن میں حاصل کی گئی۔ 41 جراثیم کش دواؤں میں سے، جن کی جانچ ایس ایف ڈی اے نے کی ہے، کوچی میں مصالحہ بورڈ کی کوالٹی کو بہتر بنانے کی لیباریٹری نے 27 جراثیم کش دواؤں کو جانچ کے لیے معیار مانا ہے۔بقیہ جراثیم کش دواؤں کے معیارات تیار کیے جارہے ہیں۔

سعودی عرب کی خوراک اور منشیات سے متعلق اتھارٹی ایس ایف ڈی اے کے ایک وفد نے کوچی میں مصالحہ بورڈ کی کوالٹی بہتر بنانے والی لیباریٹری اور مصالحہ برآمدسے متعلق ڈبہ بندی کے کارخانوں کا دورہ کیا اور چھوٹی الائچی کے کھیتوں کا معائنہ  کیا۔ وفد نے بورڈ سے درخواست کی کہ وہ بھارتی کسانوں کی طرف سے چھوٹی الائچی میں استعمال کی جانے والی جراثیم کش دواؤں کی فہرست بھیجیں، تاکہ سعودی عرب  برآمد کیے جانے سے پہلے، چھوٹی الائچی میں پائے جانے والے جراثیم کش دواؤں کے اجزا کی جانچ کی جاسکے۔ ایس ایف ڈی اے نے بھارتی سفارت خانے کی معرفت 19 فروری 2019 کو یہ تفصیلات فراہم کردیں۔ مصالحہ بورڈ کو مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ فوری طور پر ایک لائحہ عمل تیار کرے، تاکہ چھوٹی الائچی میں پائے جانے والے جراثیم کش دواؤں کے اجزا کا معاملہ حل کیا جاسکے اور سعودی عرب کے لیے چھوٹی الائچی کی برآمد دوبارہ شروع کی جاسکے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 

 م ن ۔ ا س۔ ت ع۔

U-3404


 



(Release ID: 1580224) Visitor Counter : 102


Read this release in: English