عملے، عوامی شکایات اور پنشن کی وزارت
لوک پال دفتر کا کام کاج
Posted On:
24 JUL 2019 4:07PM by PIB Delhi
نئی دہلی،24جولائی2019؍شمال مشرقی خطے کی ترقی کے مرکزی وزیر مملکت(آزادانہ چارج)، وزیر اعظم کے دفتر میں وزیر مملکت، عملے اور عوامی شکایات، پنشن ، ایٹمی توانائی اور خلاء کے مرکزی وزیر مملکت ڈاکٹر جتندر سنگھ نے آج لوک سبھا میں ایک تحریری جواب میں بتایا کہ لوک پال اور لوکایت قانون 2013ء کی دفعہ 4شق(1) کے تحت سلیکشن کمیٹی کی سفارش پر ہندوستان کے صدر جمہوریہ نے اپنے دستخط اور اپنی مہر سے 19 مارچ 2019ء کو 4 جوڈیشیل ممبروں سمیت چیئرپرسن اور 8 ممبروں کا تقرر کیا ہے۔ چیئرپرسن اور ان ممبروں نے 23 مارچ 2019ء اور 27 مارچ 2019ء کو اپنے اپنے متعلقہ عہدوں کا چارج سنبھال لیا ہے۔اس طرح لوک پال کا ادارہ فعال بن گیا ہے۔لوک پال کے چیئرپرسن اور ممبروں کی تفصیل حسب ذیل ہے:
لوک پال کے چیئرپرسن اور ممبروں کی تفصیلات
نمبر شمار
|
نام
|
عہدہ
|
1.
|
جسٹس جناب پناکی چندر گھوش
|
چیئرپرسن
|
2.
|
جسٹس جناب دلیپ بابا صاحب بھونسلے
|
ممبر(جوڈیشیل)
|
3.
|
جسٹس جناب پردیپ کمار موہنتی
|
ممبر(جوڈیشیل)
|
4.
|
جسٹس محترمہ ابھیلاشا کماری
|
ممبر(جوڈیشیل)
|
|
جسٹس جناب اجے کمار ترپاٹھی
|
ممبر(جوڈیشیل)
|
6.
|
جناب دنیش کمار جین
|
ممبر
|
7.
|
محترمہ ارچنا راما سندرم
|
ممبر
|
8.
|
جناب مہندر سنگھ
|
ممبر
|
9.
|
ڈاکٹر اندر جیت پرساد گوتم
|
ممبر
|
لوک پال اور لوکایت قانون 2013ء مرکز کے لئے لوک پال اور ریاستوں کے لئے لوکایت کے ایک ادارے کے قیام کی گنجائش فراہم کرتا ہے ، تاکہ کچھ مخصوص سرکاری عہدیداروں کے خلاف بدعنوانی کے الزامات کی تحقیقات کی جاسکے۔لوک پال کا ادارہ قانونی حیثیت رکھتا ہے، تاکہ اعلیٰ عہدیداروں سمیت سرکاری ملازمین کے خلاف شکایتیں وصول کرنے کے لئے ایک مزید مؤثر طریقہ کار لایا جاسکے اور ان شکایتوں کی تحقیات کی جاسکے اور اس کے بعد بدعنوانی کو مؤثر ڈھنگ سے ختم کرنے کی کارروائی کی جاسکے۔
********
م ن۔ح ا۔ن ع
U: 3395
(Release ID: 1580196)
Visitor Counter : 118