کامرس اور صنعت کی وزارتہ

چنئی -بینگلورو صنعتی راہ داری

प्रविष्टि तिथि: 24 JUL 2019 3:38PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی،24؍جولائی،چنئی – بینگلورو صنعتی راہ داری (سی بی آئی سی) کے لئے  امکانی منصوبے کو مکمل کرلیا گیا ہے اور اس کے لئے 3 مقامات کو فروغ دینے کی نشان دہی کی گئی جن میں  (1) کرشنا پٹنم (آندھراپردیش)  ، (2)  پُنیری (تمل ناڈو ) ، (3) تماکورو (کرناٹک)  شامل ہیں۔ کرشنا پٹنم اور تماکورو کے لئے  خصوصی مقصد  کی وہیکل (ایس پی وی)  کی تشکیل کی گئی ہے اور  ان دونوں مقامات کے لئے  تفصیلی  ماسٹر پلاننگ  اور  ابتدائی انجینئرنگ کی سرگرمیاں جاری ہیں۔

اراضی کو تحویل میں لینا  متعلقہ ریاستی سرکار وں کی ذمہ داری ہے اور  اب تک فروغ کے لئے مندرجہ ذیل  زمینوں کی نشان دہی کی گئی ہے۔

  1. کرشنا پٹنم ، آندھراپردیش  (14000 ایکڑ)
  2. پنیری ، تمل ناڈو  (21966 ایکڑ)
  3. تماکورو ،  کرناٹک (9630 ایکڑ)

ان زمینوں کو تحویل لینے کا عمل متعلقہ ریاستی سرکاروں نے شروع کردیا ہے۔

اس مرحلے میں  پروجیکٹ کی کُل لاگت کا تعین نہیں کیا جاسکتا، کیونکہ پروجیکٹ میں فروغ کی سرگرمیاں ابھی جاری ہیں۔ اب تک  اس پروجیکٹ پر سالانہ خرچ کی گئی رقم کی تفصیلات مندرجہ ذیل ہیں:

نمبرشمار

مالی سال

خرچ کی گئی رقم (روپے میں)

1

2015-16

28,79,042.00

2

2016-17

26,22,839.00

3

2017-18

87,59,068.00

4

2018-19

8,42,59,157.00

5

2019-20 (till 15.07.2019)

0.00

میزان

9,85,20,106.00

جاپان انٹرنیشنل کوآپریشن ایجنسی  (جے آئی سی اے)  نے  سی بی آئی سی  کے مجموعی امکانی منصوبے کو تیار کیا ہے اور  نشاندہی کئے گئے مقامات  کے ماسٹر پلان کی بھی تیاری شروع کی ہے۔ چونکہ یہ پروجیکٹ ابھی  پیش رفت کے مرحلے میں ہے اس لئے اس کے  مکمل ہونے کی تاریخ کا تعین نہیں کیا جاسکتا۔

مذکورہ بالا معلومات آج لوک سبھا میں  کامرس اور صنعت کے مرکزی وزیر پیوش گوئل نے  ایک تحریری سوال کے جواب میں فراہم کیں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

(م ن-و ا- ق ر)

U-3386


(रिलीज़ आईडी: 1580160) आगंतुक पटल : 124
इस विज्ञप्ति को इन भाषाओं में पढ़ें: English