وزارت خزانہ

روپے کارڈ اور کھاتوں کو آدھار کے ساتھ جوڑنا

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 23 JUL 2019 5:38PM by PIB Delhi

نئی دہلی،  23 جولائی 2019، خزانہ اور کارپوریٹ امور کے وزیرمملکت جناب انو راگ سنگھ ٹھاکر نے آج راجیہ سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں بتایا کہ بینک کھاتے کو آدھار سے جوڑنے سے متعلق الیکٹرانک  انفارمیشن ٹیکنالوجی کی وزارت نے کہا ہے کہ پارلیمنٹ کے ذریعہ آدھار اور دیگر قوانین ترمیمی بل2019 پاس کیا گیا ہے۔اس بل میں منجملہ دیگر تجاویز کے ایک تجویز یہ بھی شامل ہے کہ آدھار کی تصدیق کو رضا کارانہ بنیادوں پر اپنے گراہک کو جانے (کے وائی سی) کے لئے قابل قبول بنایاجائے اور اس کے لئے حوالہ کاروبار کے روک تھام سے  متعلق ایکٹ 2002 میں دفعہ 11-A کا اضافہ کیاگیا ہے۔

مزید یہ کہ25-02-2016 کی تاریخ کو ،کے وائی سی سے متعلق ریزور بینک آف انڈیا کی ماسٹر ڈائریکشن کے مطابق ( جو مئی 2019 میں ترمیم کی گئی ہے) بینک کسی بھی فرد سے آدھار نمبر حاصل کرے جو  آدھار  قانون 2016 کی دفعہ 7 کے تحت مشتہیر کی گئی کسی اسکیم کے تحت کسی قسم کا فائدہ حاصل کرنے کا خواہش مند ہے۔

پردھان منتری جن دھن یوجنا (پی ایم جے ڈی  وائی )کے تحت ان  کھاتے داروں کو ایک  روپے ڈیبٹ کارڈ فراہم کیاجاتا ہے۔جن کے پاس ایک لاکھ کی ان بلڈ ایکسیڈنٹ انشورنس کور ہو( 28-08-2018 کے بعد کھولے گئے پی ایم جے ڈی وائی کھاتوں کے لئے دو لاکھ روپے)جیسا کہ  نیشنل پےمنٹس کارپوریشن آف انڈیا کی طرف سے بتایا گیا ہے کہ روپے کارڈوں کو ایکٹیی ویٹ کرنے کے لئے آدھار کو جوڑنا لازمی نہیں ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 

 

  م ن۔ ح ا۔رض

U- 3356

 


(ریلیز آئی ڈی: 1579992) وزیٹر کاؤنٹر : 69
یہ ریلیز پڑھیں: English , Bengali