اسٹیل کی وزارت

فولاد کے شعبے میں ‘میک اِن انڈیا’اقدامات

Posted On: 22 JUL 2019 3:32PM by PIB Delhi

نئی دہلی،22جولائی2019؍فولاد کے مرکزی وزیر جناب دھرمیندر پردھان نے آج لوک سبھا میں ایک تحریری جواب میں بتایا  کہ گھریلو سطح پر تیار لوہا اور فولاد مصنوعات پالیسی کا اعلان 8 مئی 2017ء کو کیا گیا، جس پر 29مئی 2019ء کو نظر ثانی کی گئی۔اس کا مقصد لوہا اور فولاد کی مصنوعات کے تعلق سے میک اِن انڈیا مہم کی حوصلہ افزائی کرنا ہے۔ اس پالیسی کے تحت مرکزی حکومت کی وزارتوں؍محکموں اور ان کی ایجنسیوں کے لئے یہ ضروری ہے کہ وہ فولاد کے ایسے سامان خریدیں، جو ہندوستان میں ہی تیار کئے گئے ہوں۔

اگرچہ فولاد کا شعبہ غیر منضبط شعبہ ہے، تاہم فولاد کی درآمدات پر قدغن لگانے اور اس کی برآمدات کو بڑھاوا دینے کے لئے حکومت نے درج  ذیل اقدامات کئے ہیں:

  • گھریلو سطح پر تیار لوہا اور فولاد مصنوعات پالیسی 2017ء پر 29 مئی 2019ءکو نظر ثانی کی گئی۔کانٹریکٹ کے لئے کم از کم ویلیو کی حد میں کمی کی گئی اور اسے 50 کروڑ روپے سے کم کرکے 25 کروڑ روپے کر دیاگیا۔اس پالیسی کے دائرے میں اب دیگر چیزوں سے الگ انجینئرنگ پروکیورمنٹ اینڈ کنسٹرکشن(ای پی سی)کانٹریکٹ آگیا ہے۔اس طرح سے گھر میں تیار سامانوں کی کھپت کو فروغ مل رہا ہے اور درآمدات میں کمی آرہی ہے۔
  • حکومت نے 53فولاد اور فولادکی مصنوعات (کوالٹی کنٹرول)آرڈرزجاری کئے ہیں، جن اطلاق گھریلو مصنوعات سمیت درآمدات پر بھی ہوتا ہے۔ اسٹیل کوالٹی کنٹرول آرڈر کا نفاذ عوامی مفاد میں انسانوں ، جانوروں اور پودوں کی حفاظت، ماحولیات کے تحفظ غیر منصفانہ تجارتی طریقوں کی روک تھام اور قومی سلامتی کے حق میں ہوتا ہے۔
  • غیر منصفانہ خارجی مسابقت سے گھریلو صنعتوں کی حفاظت کے لئے اینٹی ڈمپنگ ڈیوٹیز اور کاؤنٹر ویلنگ جیسے مناسب تجارتی قدامات کئے ہیں۔
  • حکومت کی برآمدات کے فروغ کے لئے متعدد اسکیمیں ہیں، جن میں ایم ای آئی ایس، مارکیٹ ایکسیس اینیشی ایٹیو، ایکسپورٹ پروموشن کونسل وغیرہ شامل ہیں۔

 

********

م ن۔م م۔ن ع

U: 3305


(Release ID: 1579770) Visitor Counter : 57


Read this release in: English