بھارتی چناؤ کمیشن
این سی آئی فلیگ شپ آئی ٹی پروگرام – الیکٹرانک طریقے سے پہنچنے والے بیلٹ نظام (ای ٹی پی بی ایس)- ایک کامیابی کی کہانی
ای – پوسٹل بیلٹ نے 2019 میں 60.14 فیصد ووٹنگ درج کیا
Posted On:
21 JUL 2019 10:23AM by PIB Delhi
نئی دہلی،21 جولائی/ ہندوستان کی انتخابی کمیشن کے ذریعہ حال ہی میں اختتام پذیر لوک سبھا انتخابات 2019 کے دوران کئی تاریخی حصولیابیاں درج کی گئیں، جن میں الیکٹرانک طریقے سے پہنچنے والے بیلٹ نظام (ای ٹی پی بی ایس) بھی اپنی طرح کا ایک انوکھا نظام ہے۔ 2014 کے پچھلے عام انتخابات کے دوران رجسٹرڈ ڈاک رائے دہندگان کی تعداد 1327627 کے مقابلے میں 2019 میں اختتام پذیر دنیا کی سب سے بڑی جمہوریت کے انتخابی عمل میں ڈاک رائے دہندگان کا ریکارڈ 1802646 سب سے زیادہ تعداد میں درج کی گئی۔ پہلی بار آن لائن رجسٹریشن میں اہل ایک مخصوص پورٹل https://www.servicevoter.eci.nic.inکے توسط سے ڈاک رائے دہندگان کو الیکٹرانک طریقے سے مؤثر اندازمیں وقت بچانے، وسائل کو بچانے اور انسانی کمیوں سے بچنے کے لیے ڈاک بیلٹ بھیجے گئے۔
بیرون ملک سفارتخانوں میں تعینات مسلح ایکٹ اور سرکاری حکام کے تحت مرکزی دستوں میں کام کرنے والوں کو پوسٹل بیلٹ کے روپ میں منقسم کیا جاتا ہے۔ اور ان کے لیے آن لائن اندراج کی سہولت فراہم کی جاتی ہیں۔ 2019 کے عام انتخابات میں پوسٹل رائے دہندگان کی کُل تعداد میں سے 1016245 وزارتِ دفاع سے ؛ 782595 وزارت داخلہ (مرکزی مسلح پولیس دستہ) سے ؛ 3539 وزارت خارجہ اور 267 ریاستی پولیس کے تھے۔ عام انتخابات 2019 میں سات مرحلوں میں کُل 1802646 پوسٹل بیلٹ ہندوستان کی انتخابی کمیشن کے اہم آئی ٹی پروگرام- ای ٹی پی بی ایس کا استعمال کرتے ہوئے الیکٹرانک طریقے سے بھیجے گئے تھے۔ اس سے کُل 1084266 ای پوسٹل بیلٹ موصول ہوئے، جنھوں نے 60.14 فیصد ووٹنگ کا اشارہ دیا۔
ای ٹی پی بی ایس پوری طرح سے ایک محفوظ نظام ہے جس میں تحفظ کی دو سطحیں ہیں۔ او ٹی پی اور پن کے استعمال سے رائے دہندگی کی رازداری بنی رہتی ہے۔ اور پورٹل https://www. etpbs.in. نے انوکھے کیو آر کوڈ کی وجہ سے دیئے گئے ای ٹی بی پی کی کوئی تکرار ممکن نہیں ہے۔ اس نظام کے ذریعے پوسٹل رائے دہندہ اپنے حلقہ انتخاب کے باہر کہیں سے بھی الیکٹرانک طریقے سے موصول پوسٹل بیلٹ پر اپنا ووٹ ڈال سکتا ہے۔ جس سے رائے دہندگی کا موقعہ کھونے کے امکانات کم ہوجاتے ہیں۔ آن لائن نظام کا مقصد دفاعی عملوں کے لیے پوسٹل رائے دہندہ بننے کے لیے سہولت اور استعمال میں آسان آن لائن نظام تیار کرنا تھا۔ 2014 میں پوسٹل بیلٹ کے ذریعہ صرف چار فیصد ووٹنگ درج کی گئی تھی۔
ہندوستانی انتخابی کمیشن کے ای ٹی پی بی ایس نے ‘‘ کوئی رائے دہندگان پیچھے نہ رہے’’ کے مثالی جملے کے ساتھ ملک کے لیے اپنا فریضہ ادا کرتے ہوئے ووٹنگ کرنے کے اپنے آئینی حق کے ساتھ سبھی پوسٹل رائے دہندگان کو بااختیار بنانے کے عمل کو یقینی بنایا ہے۔
۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔
( م ن ۔رض۔ را ۔ 21 - 07 - 2019)
U. No. 3295
(Release ID: 1579688)
Visitor Counter : 123