امور صارفین، خوراک اور عوامی تقسیم کی وزارت
ایک ملک- ایک راشن کارڈ اسکیم کا نفاذ
Posted On:
19 JUL 2019 4:45PM by PIB Delhi
نئی دہلی،19؍جولائی،صارفین کے امور ، خوراک اور تقسیم عامہ کے وزیر مملکت جناب دانو راؤ صاحب دادا راؤ نے آج راجیہ سبھا میں ایک سوال کا تحریری جواب دیتے ہوئے ایوان کا مطلع کیا کہ خوراک اور تقسیم عامہ کے محکمے نے ’’شروع سے آخر تک تقسیم عامہ کے نظام کی سرگرمیوں کو کمپیوٹر سے منسلک کرنے کی اسکیم کے تحت کی گئی اصلاحات کو پائیدار بنانے کی خاطر سال 19-2018 اور 20-2019 کے دوران نافذ کرنے کے لئے ایک نئی اسکیم ’’تقسیم عامہ کے نظام کا مربوط بندوبست ‘‘ (آئی ایم – پی ڈی ایس) شروع کی ہے۔ اس اسکیم کا مقصد قومی خوراک سکیورٹی ایکٹ – 2013 کے تحت راشن کارڈ رکھنے والوں کے لئے پورے ملک میں پورٹیبلٹی کو متعارف کرانا ہے تاکہ وہ ریاستوں ؍ مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے موجودہ پی ڈی ایس نظام ؍ پورٹل کو مرکزی نظام ؍ پورٹل سے مربوط کرکے ملک میں کسی بھی راشن کی دکان سے اناج خریدنے کے حق دار ہوں گے اور انہیں نیا راشن کارڈ حاصل کرنے کی ضرورت نہیں ہوگی۔ ایک ملک – ایک راشن کارڈ نظام کے تحت قومی پورٹیبلٹی صرف این ایف ایس اے راشن کارڈ رکھنے والوں کے لئے ہوگی۔
آئی ایم – پی ڈی ایس اسکیم کے تحت ریاستوں ؍ مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے موجودہ پی ڈی ایس نظام ؍ آپریشنوں میں تبدیلی کی کوئی ضرورت نہیں ہوگی۔
اب تک 20 ریاستوں ؍ مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں اپنی تمام راشن کی دکانوں پر الیکٹرانک پوائنٹ آف سیل مشینیں لگانے کا کام مکمل کیا ہے۔ اس اسکیم کو ریاستوں ؍ مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں مرحلے وار شروع کرنے کا منصوبہ ہے، خاص طور پر ایسی ریاستوں میں جہاں راشن کی دکانوں پر پوائنٹ آف سیل مشینیں کام کررہی ہیں۔
U-3275
(Release ID: 1579586)
Visitor Counter : 54