کامرس اور صنعت کی وزارتہ

بھارت کو آر اینڈ ڈی کا پسندیدہ مقام بنانے کے لئے سائنس کے پرنسپل مشیر نے سرکردہ ایم این سیز کے ساتھ میٹنگ کی

Posted On: 19 JUL 2019 2:32PM by PIB Delhi

نئی دہلی،19؍جولائی،حکومت ہند کے پرنسپل سائنسی مشیر  (پی ایس اے)  نے بھارت کو تحقیق وترقی (آر اینڈ ڈی)  کا پسندیدہ مرکز بنانے کی خاطر 16 جولائی 2019 کو نئی دہلی میں سرکردہ کثیر ملکی کمپنیوں کے ساتھ ایک میٹنگ کی ، جو بھارت میں قابل قدر  تحقیق وترقی  کا کام کررہی ہیں۔

میٹنگ میں  بھارت میں آر اینڈ ڈی کی سرگرمیوں کو قائم کرنے میں درپیش معاملات  اور چیلنجوں سے نمٹنے اور سرمایہ کاری کے لئے  مختلف شعبوں کی  تقریبا 35  کثیر ملکی صنعتی لیڈرو ں کے ساتھ  تبادلہ خیال کیا گیا۔ بھارتی تحقیق اور  اختراعات کے  ماحول کے ساتھ  قریبی تال میل پیدا کرنے کی خاطر دنیا  کے  بہترین  طرز عمل پر بھی  بات چیت ہوئی۔ اس تبادلہ خیال میں ، جس کی صدارت حکومت ہند کے  پرنسپل سائنسی مشیر  پروفیسر  کے وجے راگھون نے کی  ، حکومت  کے دیگر  فریقوں ، سائنس اور ٹیکنالوجی  کے محکمے ، نیتی  آیوگ ، انسانی وسائل کی ترقی کی وزارت ، الیکٹرانک اور اطلاعاتی ٹیکنالوجی  کی وزارت  اور چھوٹی  بہت چھوٹی اور اوسط درجے کی صنعتوں کی وزارت کے 70 سے زیادہ مندوبین نے  شرکت کی۔

تبادلہ خیال میں جن  موضوعات پر  غور وخوض کیا گیا ان میں  تحقیق وترقی میں سرمایہ کاری سے متعلق اعداد وشمار میں ساجھیداری ، بھارت میں  ایم این سیز  کو درپیش  عملی معاملات اور چیلنج ،  تحقیق و ترقی کے قومی اداروں ، تعلیمی مراکز  وغیرہ کے ساتھ  قریبی  روابط قائم کرنے کے لئے بہترین عالمی طریقہ کار ، ہنر مندی  کا فروغ  ، بھارت میں  تحقیق و ترقی  میں اضافے کے لئے  کلیدی ساجھیداری اور  ملکی  اسٹارٹ اپ کے ماحول کے ساتھ تال میل  جیسے معاملات شامل ہیں۔

 ایم این سی کے تناظر میں  حاصل ہونے والی اہم سفارشات  میں  آر اینڈ ڈی میں سرمایہ کاری کو بڑھانے کے لئے  صنعتوں کو  ایک ہی جگہ  تمام  سہولت فراہم کرنا اور  پیداواری سرگرمیوں میں چیلنجوں کو کم کرنا  ، بین وزارتی پالیسی اور  قومی تحقیق  اور اختراعات کے ماحول کے لئے  کثیر ملکی کمپنیوں  کے قریبی تعاون  کو ممکن بنانا ، حکومت اور  ایم این سیز کے درمیان تحقیق اور اختراعات  میں ساجھیداری کو بڑھانے کے لئے  ایک مستقل  پلیٹ فارم قائم کرنا شامل ہے۔

پرنسپل سائنسی مشیر کا دفتر ، وزیراعظم کی سائنس ، ٹیکنالوجی اور اختراعاتی ایڈوائزری کونسل کے ذریعے ، سائنس  سے تعلق رکھنے والی وزارتوں ، تحقیقی اداروں اور صنعتی ساجھیداروں  اور سائنس اور ٹیکنالوجی  کے ساتھ ساتھ  ملک میں  علم پر مبنی معیشت  اور ترقی  میں تعاون کے لئے  اہم رول ادا کرتا ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

​​​​​​​U-3264



(Release ID: 1579517) Visitor Counter : 50


Read this release in: English , Hindi , Malayalam