وزارت دفاع

ڈی آر ڈی او کا آئی این ایس جہاز ساگر دھونی ساگر میتری مشن۔ 2 پر روانہ

Posted On: 18 JUL 2019 8:53PM by PIB Delhi

نئی دلّی، 18 جولائی/ دفاعی تحقیق اور ترقیاتی تنظیم ڈیفنس ریسرچ اینڈ ڈیولپمنٹ آرگنائزیشن (ڈی آر ڈی او( کا اوقیانوسی تحقیقی جہاز، آئی این ایس ساگر دھونی کوچی کے سدرن نیول کمانڈ (ایس این سی) سے دو ماہ طویل ساگر میتری مشن۔ 2 پر روانہ ہوا۔ ڈی آر ڈی او محکمہ کے سیکریٹری اور چیئر مین ڈی آر ڈی او ڈاکٹر جی ستیش ریڈی نے وائس ایڈمرل انل کے چاولہ، ایف او سی ان چیف (ساؤتھ) کی موجودگی میں اسے جھنڈی دکھا کر روانہ کیا۔ رکشا منتری جناب راج ناتھ سنگھ نے مشن کی کامیابی کے لئے گرم جوش نیک خواہشات پیش کی ہیں۔

            ساگر میتری،  ڈی آر ڈی او کی ایک منفرد پہل ہے جو کہ انڈین اوشین رم (آئی او آر) ممالک کے درمیان بحری ریسرچ کو فروغ دینے کے لئے سماجی۔ اقتصادی نظرئیے سے سائنسی تعلقات کو فروغ  دینے کے وزیر اعظم جناب نریندر مودی کے پالیسی اعلانیہ ”سیفٹی اینڈ گروتھ فار آل ان دی ریجن (ایس اے جی اے آر) سے مطابقت رکھتا ہے۔

            آئی این ایس ساگر دھونی کو ڈی آر ڈی او کی ایک پریمیر سسٹم لیباریٹری نیول فزیکل اینڈ اوشیانوگرافک لیباریٹری (این پی او ایل) کوچی، نے ڈیزائن اور ڈیولپ کیا ہے۔

            ڈائرکٹر جنرل (نیول سسٹم اینڈ میٹریل) ڈاکٹر سمیر وی کامتھ، ڈائرکٹر این پی او ایل جناب ایس وجیئن پلئی اور دیگر سینئر اہلکاروں نے موقع پر تقریب کا مشاہدہ کیا۔

 

۔۔۔۔۔۔

U.3253

م۔ ر۔ ر۔


(Release ID: 1579486)
Read this release in: English , Hindi