نوجوانوں کے امور اور کھیل کود کی وزارت

نوجوانوں کے لئے کھیلوں کو فروغ دینے کی اسکیمیں

प्रविष्टि तिथि: 18 JUL 2019 3:27PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی، 18 جولائی 2019/

نوجوانوں کے امور اور کھیلوں کے وزیر مملکت (آزادانہ چارج) جناب کرن رجیجو نے آج لوک سبھا میں ایک تحریری جواب میں کہا کہ اسپورٹس اتھارٹی آف انڈیا  نےملک کی مختلف ریاستوں میں واقع اپنے 273 کھیل مرکز کے ذریعہ کھیلوں کو فروغ دینے کی بہت سی اسکیمیں نافذ کی ہیں۔ یہ اسکیمیں اڈیشہ سمیت ملک کے دیہی علاقوں کا احاطہ کرتی ہیں۔ فی الحال 14236 باصلاحیت کھلاڑیوں نیز 8698(رہائشی تربیت) پانے والوں کو 27 مختلف کھیلوں میں تربیت دی جارہی ہے۔ مزید یہ کہ کھیلو انڈیا اسکول گیمز 2018 میں 1178 باصلاحیت کھلاڑیوں اور کھیلو انڈیا یوتھ گیمز 2019 میں 2437 باصلاحیت کھلاڑیوں کو مزید تربیت کے لئے کھیلو انڈیا اسکیم کے تحت سلیکٹ کیا گیا ہے، تاکہ وہ مختلف قومی اور بین الاقوامی مقابلوں میں  نمایاں کارکردگی پیش کرسکیں۔ چونکہ کھیل کود ایک ریاستی موضوع ہے لہٰذا کھیلوں کے بنیادی ڈھانچے کی تشکیل سمیت کھیلوں کے فروغ کی ذمہ داری ریاست  اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی سرکاروں پر ہے۔ مرکزی حکومت کھیلو انڈیا جیسی مختلف اسکیموں کے تحت کھلاڑیوں کو مالی امداد، کوچنگ اور تربیتی سہولیات کے لئے امداد فراہم کرکے ریاست ؍ مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی سرکاروں کی کوششوں کو فروغ دیتی ہے۔

نوجوانوں کے امور اور کھیلوں کی وزارت اسپورٹس اتھارٹی آف انڈیا (ایس اے آئی) کے ذریعہ قائم کئے گئے تربیتی سینٹروں کے ذریعہ کھیلوں کے فروغ کے سلسلے میں اسکیموں کے نفاذ کے واسطے ایس اے آئی  کو فنڈ فراہم کرتی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ کھیلو انڈیا اسکیم کے تحت کھیلوں کے بنیادی ڈھانچے کے فروغ کے لئے خامیوں کو دور کرنے کے لئے ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو فنڈز جاری کئے گئے ہیں۔

نوجوانوں کے امور اور کھیلوں کی وزارت کی جانب سے نافذ کی گئیں کھیلوں کے فروغ کی مختلف اسکیمیں قبائلی لوگوں سمیت ملک کی پوری آبادی کو فراہم کرائی جاتی ہیں۔

 

 

۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔  ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔  ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔

( م ن  ۔  ح ا ۔ ع ر  )

U. No. 3232

 


(रिलीज़ आईडी: 1579353) आगंतुक पटल : 114
इस विज्ञप्ति को इन भाषाओं में पढ़ें: English , Bengali