ایٹمی توانائی کا محکمہ
نو کلیائی پلانٹوں کا توسیعی پروگرام
پوسٹ کرنے کی تاریخ:
17 JUL 2019 3:48PM by PIB Delhi
نئی دلّی، 17 جولائی /شمال مشرقی خطے کی ترقی، وزیر اعظم کے دفتر میں وزیر مملکت، عملہ، عوامی شکایات اور پنشن، ایٹمی توانائی اور خلاء کے وزیر مملکت (آزادانہ چارج) ڈاکٹر جتندر سنگھ نے ایک سوال کے تحریری جواب میں لوک سبھا کو مطلع کیا کہ وزیر خزانہ نے 29 فروری، 2016 کو لوک سبھا میں 2016-17 کے لئے بجٹ پیش کرتے ہوئے نو کلیائی توانائی سے متعلق کہا تھا کہ ” بجلی کے شعبے میں، ہمیں بجلی پیدا کرنے والے وسائل کو طویل مدتی استحکام کے لئے متنوع بنانے کی ضرورت ہے۔ حکومت نو کلیائی توانائی پیداوار کے شعبے میں سرمایہ کاری کے لئے 15 سے 20 برس کی طویل مدت پر مبنی ایک جامع منصوبہ تیار کر رہی ہے۔ اس مقصد کے لئے سرمایہ کاری کی ضروریات کی تکمیل کے لئے سرکاری دائرہ کار کے شعبے کی سرمایہ کاری کے ساتھ تین ہزار کروڑ روپئے سالانہ کا بجٹ مختص کیا گیا ہے۔
حکومت نے ہریانہ کے گورکھ پور میں 700-700 میگا واٹ کے چار یونٹوں کے قیام کو پہلے ہی انتظامی اور مالی منظوری دے دی ہے، جس کے پہلے دو یونٹ جی ایچ اے وی پی 1 اور 2 (2x700 میگا واٹ) زیر تعمیر ہیں۔
مستقبل کے نو کلیائی پاور پلانٹوں کے لئے موزوں جگہ کی نشان دہی ایٹمی توانائی کے محکمے کی اسٹینڈنگ سائٹ سلیکشن کمیٹی (ایس ایس ایس سی) کا ایک جاری عمل ہے۔
۔۔۔۔۔۔
U.3212
(ریلیز آئی ڈی: 1579316)
وزیٹر کاؤنٹر : 89