وزارت سیاحت
حیرت انگیز انڈیا مہم کو پاٹا گولڈ ایوارڈ 2019 کا فاتح قرار دیاگیا
Posted On:
17 JUL 2019 6:37PM by PIB Delhi
سیاحت کی وزارت نے 19-2018 کے دوران حیرت انگیز انڈیا ‘فائنڈ دی انکریڈیبل یو’ مہم عالمی سطح پر جاری کی تھی۔ اس مہم کو پاٹا یعنی پیسفک ایشیا ٹریول ایسوسی ایشن گولڈ ایوارڈ 2019 کا فاتح قرار دیاگیا ہے۔اسے مارکیٹنگ –پرائمری گورنمنٹ ڈیسٹنیشن زمرے میں فاتح قرار دیاگیا ہے۔ اس سال کے لئے 78 اداروں (تنظیموں) اور افراد کی طرف سے عالمی سطح پر 198 درخواستیں حاصل ہوئی تھیں۔
سیاحت کی وزارت اپنے ترغیباتی پہل قدمیوں کے حصے کے طور پر ہر سال میڈیا مہم چلاتا ہے اس مہم کو ٹیلی ویژن، پرنٹ، ڈیجیٹل اور سوشل میڈیا میں بھی دکھایا جاتا ہے۔
مہم کو آگے بڑھانے کے لئے ان کریڈیبل (حیرت انگیز) مہم انڈیا 2.0 کو ستمبر 2017 میں شروع کیاگیا تھا اس مہم کی خاص بات ممکنہ بازار کو دھیان میں رکھتے ہوئے کنٹینٹ کریئشن کرنا تھا اور اس ہم میں ڈیجیٹل اور سوشل میڈیا پر توجہ دی گئی ہے اور اس کے علاوہ ملک کے نچ ٹورزم پروڈکٹس کو فروغ دینے پر توجہ مرکوز کرنا ہے۔
2.0 مہم کے حصے کے طور پر وزارت کی طرف سے 5 نئے ٹیلی ویژن کمرشیل پروڈیوز کئے گئے ہیں، جنہیں ٹیلی ویژن، ڈیجیٹل اور سوشل میڈیا پر پوری دنیا میں نشر کیاگیا۔ یہ 5 نئے ٹیلی ویژن کمرشیل اس طرح ہیں۔
1. یوگ ریسٹریک کا یوگی
2. سلامتی مسٹر اینڈ مسز جانس کا دوسرا جنم
3. آسائش مین ہٹن کی مہارانی
4. کھانا پینا دی مصالحہ ماسٹر شیف
5. جنگلاتی زندگی پیرس میں محفوظ پناہ گاہ
مہم کی حکمت عملی کے تحت ٹورسٹ مقامات کے بیرونی تجربے کے مقام پر سیاحوں کے تجربے کو خاص اہمیت دی گئی۔ سیاحوں کے تجربے کو سیاحوں کی آٹوبایو گرافیز کی شکل میں سامنے رکھا گیا۔ اس کی ٹیگ لائن تھی ‘فائن دی ان کریڈیبل یو’
فلموں کی سیریز کو بہت اچھا رد عمل موصول ہوا ہے اور سوشل میڈیا پر 153 ملین سے زیادہ نظریات رجسٹر کئے گئے ہیں۔ اس سے پہلے انہیں مارچ 2019 میں برلن میں انٹرنیشنل گولڈن سٹی گیٹ ٹورزم ایوارڈ میں ٹی وی سنیما اسپارٹ کے زمرے میں پہلا انعام دیاگیا تھا۔
ایشیا پیسفک خطے میں سیاحت کی صنعت کو فروغ دینے کی غرض سے غیر معمولی تعاون دینے کے لئے پاٹا گولڈ ایوارڈز سیاحت کی صنعت سے جڑے اداروں کو دیے جاتے ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
م ن۔ح ا۔ ع ر
U-3218
(Release ID: 1579310)
Visitor Counter : 168