ا قتصادی امور کی کابینہ کمیٹی

الہ آباد اور مغل سرائے کے درمیان ریل رابطے میں اضافہ کرنا


کابینہ نے الہ آباد۔ مغل سرائے( اب پنڈت دین دیال اپادھیائے جنکشن) کے درمیان150کلو میٹر لمبی تیسری ریلوے لائن کی تعمیر کو منظوری دی

یہ پروجیکٹ مستقبل میں ریلوں کی آمدورفت سے نمٹنے کے لئے مددگار ثابت ہوگا اور صلاحیت کی روکاوٹوں کو دور کرے گا

یہ پروجیکٹ صلاحیت میں اضافہ کرے گا اورچھیوکی،نینی میں ٹریفک کی بھیڑ بھاڑ کو کم کرنے میں مددگار ثابت ہوگا

اس پروجیکٹ سے تقریباً 36 لاکھ افراد کے لئے تعمیر کے دوران براہ راست روزگار پیدا ہوگا

اس پروجیکٹ کی کل تخمینہ لاگت 2649.44 کروڑ روپے ہے اور یہ 2023-24 میں مکمل ہوجائے گا

Posted On: 17 JUL 2019 4:21PM by PIB Delhi

نئی دہلی،  17 جولائی 2019، وزیراعظم جناب نریندر مودی کی سربراہی میں اقتصادی امور سے متعلق کابینہ کمیٹی نے2649.44 کروڑ روپے کی تخمینہ لاگت کے ساتھ 150کلو میٹر لمبی الہ آباد۔ مغل سرائے( اب پنڈت دین دیال اپادھیائے جنکشن) کے درمیان تیسری ریلوے لائن کی تعمیر کو اپنی منظوری دے دی ہے یہ پروجیکٹ 2023-24 تک مکمل کرلیا جائے گا اور شمال وسطی کی تعمیر سے متعلق آرگنائزیشن کے ذریعہ اس پروجیکٹ پر عمل درآمد کیاجائے گا۔

یہ پروجیکٹ مستقبل کے ٹریفک سے نمٹنے اور صلاحیت میں رکاوٹوں کو دور کرنے میں مدد گار ثابت ہوگا۔اس سیکشن پر مسافروں اور سامان لانے لے جانے والی ٹرینوں کی تعداد اپنی صلاحیت سے کئی زیادہ ہے۔اس کے نتیجے میں ٹرینوں کو بہت زیادہ رکناپڑتا ہے یہ پروجیکٹ صلاحیت میں اضافہ کرے گا ۔ ٹرینوں کے رکنے کے واقعات میں کمی کرے گا اور مستقبل میں ریل ٹریفک کے آنے جانے میں اضافہ کرے گا۔الہ آباد اور مغل سرائے کے درمیان تیسری لائن کی تعمیر سے چھیوکی۔ نینی پر ٹریفک کی بھیڑ بھاڑ کو کم کرنے میں آسانی پیدا ہوگی اور قومی راجدھانی کو جوڑنے والے اہم راستوں پر سامان اور مسافر ٹرینوں کی وقت پر آنے جانے میں بھی بہتری آئے گی اس پروجیکٹ سے تقریباً36 لاکھ مزدور یا افراد کے لئے تعمیر کے دوران براہ راست روزگار پیدا ہوگا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 

 

 

 

  م ن۔ ح ا۔رض

U- 3189

 



(Release ID: 1579201) Visitor Counter : 105


Read this release in: English , Marathi , Hindi , Bengali