وزارت خزانہ

دس اعشاریہ صفرتین فیصد سرکاری اسٹاک 2019 کی ادائیگی

Posted On: 17 JUL 2019 2:52PM by PIB Delhi

نئی دہلی،17؍جولائی،حکومت کے 10.03 فیصد اسٹاک  کے بقایا  جات  کی ادائیگی  9 اگست 2019  کو واجب الادا ہے۔ اس تاریخ سے   کوئی سود نہیں دیا جائے گا۔ کسی بھی ریاستی حکومت کے ذریعے  9 اگست  2019 کو  میگو سی ایبل انسٹرومنٹ ایکٹ 1881 کے تحت  اعلان کردہ چھٹی  کی صورت میں  قرض کی ادائیگی  اس ریاست کے ادائیگی والے دفترو ں کے ذریعے کام کے پچھلے دن کی جائے گی۔

حکومت کی سکیورٹی  سے متعلق ریگولیشن 2007  کی دفعہ – 24 (2) اور دفعہ – 24 (3)  کے مطابق  تمسکات کی  معیاد پوری ہونے پر سرکاری سکیورٹی  کی ادائیگی  ذیلی  جنرل لیجر یا  منسلکہ ذیلی جنرل لیجر یا اسٹاک سرٹیفکٹ ، ان کے بینک اکاؤنٹ کے  لئے پے آڈر کے ذریعے  یا الیکٹرانک ذرائع سے کی جاسکتی ہے۔ تمسکات کی ادائیگی  کے مقصد سے تمسکات کا حامل اصل شخص یا  سرکاری تمسکات  رکھنے والا  دوسرے شخص  کو  اپنے بینک کھاتوں میں  متعلقہ تفصیلات  پیشگی جمع کرنی ہوں گی۔

البتہ  بینک کھاتوں ؍ الیکٹرانک ذرائع سے رقم حاصل کرنے کی منظوری  کی عدم موجودگی میں  مقررہ تاریخ پر  قرض کی ادائیگی  کے لئے  سکیورٹی  کے حامل افراد  اپنی سکیورٹی  سرکاری  قرض کے دفاتر  ، مال خانے  ، ذیلی مال خانوں میں یا اسٹیٹ بینک آف انڈیا  کی شا خوں میں جمع کراکر حاصل کرسکتے ہیں۔ انہیں یہ تمسکات  ادائیگی کے لئے  مقررہ تاریخ سے  20 دن پہلے  جمع کرنی ہوگی۔

تمسکات  کی رقم وصول کرنے اور ان کی اصل  قدر  معلوم کرنے  کے لئے مذکورہ بالا دفاتر سے مکمل تفصیلات حاصل کی جاسکتی ہیں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 

U-3182



(Release ID: 1579150) Visitor Counter : 71


Read this release in: Hindi , English , Marathi