نوجوانوں کے امور اور کھیل کود کی وزارت

کھیل کود کے وزیر نے کامن ویلتھ چمپئن شپ میں بہترین کارکردگی کے لئے ویٹ لفٹنگ دستہ کو مبارکباد دی

प्रविष्टि तिथि: 16 JUL 2019 4:56PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی،16؍جولائی۔ نوجوانوں کے امور اور کھیل کود کے وزیر مملکت (آزادانہ چارج) جناب کرن ریجی جو نے 9 سے 14 جولائی 2019 تک آپیا سموا میں منعقدہ کامن ویلتھ ویٹ لفٹنگ چمپئن شپ میں شاندار کار کردگی کا مظاہرہ کرنے کے لئے ہندوستان کے ویٹ لفٹنگ دستہ کی کامیابی پر انہیں مبارکباد دی ہے۔ ہندوستان جونیئر اور سینئر دونوں عمر گروپ میں میڈل لینے والے ممالک میں  سرفہرست ہے۔

image001IJ3T.jpg

اس چمپئن شپ کے تینوں زمروں یعنی سینئر ، جونیئر اور یوتھ زمرے میں ویٹ لفٹنگ کے مقابلے ہوئے تھے۔ ہندوستان نے تینوں عمر گروپ میں 35 میڈل حاصل کئے، جن میں سے 32 میڈل 15 مرد اور 17 خاتون کھلاڑیوں نے حاصل کئے۔ ہندوستان نے سونے کے 22 میڈل،  چاندی کے 10 اور تانبے کے 3 میڈل حاصل کئے ہیں۔ میرا بائی چانو نے 2018 کے کامن ویلتھ گیمس میں گولڈ میڈل حاصل کیا تھا اور 2018 کی کھیل رتن یافتہ ہیں، انہوں نے خواتین کے  49 کلو گرام زمرے میں  کُل 191 کلو گرام اٹھا کر گولڈ میڈل حاصل کیا ہے۔

وہ چمپئن شپ میں 35 میڈل حاصل کرنے کے علاوہ  ہندوستان میں  تینوں عمر گروپ یعنی عالمی، ایشیائی، کامن ویلتھ اور قومی سطح پر کل 22 ریکارڈ بھی توڑے ہیں۔  جیریمی لال رینونگا نے 67 کلو گرام کے مردوں کے مقابلے میں 136 کلو گرام وزن اٹھا کر عالمی ریکارڈ توڑا ہے۔ اس سے ایشیائی کامن ویلتھ اور قومی سطح پر  نیا ریکارڈ ہے۔ اس کے علاوہ کامن ویلتھ اور قومی سطح پر جونیئر سطح کا ایک نیا ریکارڈ بھی قائم ہو اہے۔

چمپئن شپ میں خواتین کے 45 کلو گرام مقابلے میں جھلی ڈالا بہیرا نے گولڈ میڈل حاصل کیا ہے اور 94 کلو گرام کا کلین اور جرک لفٹ کے ساتھ 6 ریکارڈ قائم کئے ہیں۔ انہوں نے کامن ویلتھ (سینئر اور جونیئر) قومی سطح پر 164 کلو گرام وزن اٹھایا ہے۔

جریمی  لال رینونگا کے ساتھ چمپئن شپ   میں  14 میڈل فتگان  نے 2018 میں منعقدہ کھیلوں انڈیا اسکول گیمس یا  2019 میں منعقدہ کھیلو انڈیا یوتھ گیمس میں حصہ لیا تھا۔

کھلاڑیوں کی کارکردگی کے بارے میں بولتے ہوئے جناب کرن ریجی  جو نے کہ اس مقابلے میں ہندوستان کی اب تک کی بہترین کارکردگی ہے اور مجھے اپنے کھلاڑیوں پر فخر ہے۔ آنے والے دنوں میں ہندوستان ویٹ لفٹنگ کا پاورہاؤس بن سکتا ہے۔ ہم چین اور شمالی کوریا سے قریبی مقابلہ کرسکتے ہیں۔ آئندہ 4 برسوں کے دوران میں چاہوں  گا کہ ہندوستان ان دونوں ملکوں کو مقابلے میں پچھاڑے۔ ہمارے            پاس صلاحیت ہے، اس لئے ہمیں اولمپکس میں زیادہ سے زیادہ میڈل ملنا چاہئے۔

گولڈ میڈل حاصل کرنے کے بارے     میں  باتین کرتے ہوئے میرا بائی چانو نے کہا کہ  مجھے اطمینان ہے کہ زخمی  ہونے کے بعد میرےل تیسرے مقابلے میں میری کارکردگی اطمینان بخش رہی اور  مجھے ان سبھی مقابلوں  میں میڈل حاصل ہوئے۔ ٹوکیو اولمپکس کے لئے میری تیاریاں جاری ہیں اور ہندوستان کے لئے میڈل حاصل کرنے کی غرض سے آئندہ ایک سال تک میں کڑی محنت کروں گی۔

 

U- 3162

 


(रिलीज़ आईडी: 1579020) आगंतुक पटल : 104
इस विज्ञप्ति को इन भाषाओं में पढ़ें: English , Marathi