سڑک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کی وزارت

سڑک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کے تحت 20-2019 کیلئے گرانٹس کو لوک سبھا کی منظوری

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 16 JUL 2019 5:16PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی،16؍جولائی۔ لوک سبھا نے سڑک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کے تحت 20-2019 کے لئے گرانٹس کو آج صوتی ووٹ کے ذریعہ منظوری دے دی۔

سڑک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کے مرکزی وزیر جناب نتن گڈکری نے پارلیمنٹ کو یہ یقین دہانی کرائی ہے کہ  وزیراعظم جناب نریندر مودی کی قیادت میں ان کی وزارت ملک میں عالمی معیار کے سڑک بنیادی ڈھانچوں کی تعمیر پر اپنی توجہ جاری رکھے گی۔ اپنی وزارت کی 5 سالہ حصولیابیوں پر روشنی ڈالتے ہوئے جناب نتن گڈکری نے کہا کہ اس مدت کے دوران سڑک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کی وزارت کے ذریعہ تقریباً 11 لاکھ کروڑ روپے مالیت کے کاموں کو منظوری دی تھی۔ انہوں نے کہا کہ قومی شاہراہ کے 57000کلومیٹر سے زائد کے لئے ٹھیکے دیئے گئے تھے، جبکہ گزشتہ 5 برسوں کے دوران 40 ہزار کلو میٹر سے زائد سڑکیں تعمیر کرلی گئی ہیں، جو کہ  گزشتہ 5 برسوں کے  اعداد و شمار کے مقابلے میں نمایاں اضافہ ہے۔ جناب گڈکری نے مزید کہا کہ ان کی وزارت کے لئے بجٹ تخصیص میں تقریباً 5000کروڑ روپے کا اضافہ ہوا ہے۔ علاوہ ازیں اس شعبے کے لئے فنڈ حاصل کرنے کے لئے سرمایہ کاری کے متعدد نئے ماڈلس تیار کئے گئے ہیں۔ ان ماڈلوں میں عام  آد می کی بچت سے سرمایہ کاری حاصل کرنے کے لئے ماڈل، انہیں اس کے بدلے منافع دینے کی یقین دہانی کا ماڈل شامل ہے۔ جناب گڈکری نے اس بات کا بھی یقین دلایا کہ اگرچہ بھارت مالا کی لاگت، زمین کو تحویل میں لینے کی لاگت میں اضافے کی وجہ سے  5،35،000کروڑ روپےسے بڑھ کر 841000کروڑ روپے ہو گئی، لیکن اس کے باوجود اس پروجیکٹ کے لئے فنڈ کی کوئی قلت نہیں ہونے دی جائے گی۔

وزیر موصوف نے سڑک سلامتی پر خصوصی توجہ دینے کے حکومت کے عز م کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ ان کی وزارت نے  786 بلاک مقامات کی شناخت کی گئی ہے، جہاں پر حادثات کا خطرہ ہے اور ایسے 300 مقامات کی اب تک شناخت کر لی گئی ہے۔ جناب گڈکری نے ایوان کو مزید بتایا کہ شاہراہوں پر حفاظتی اقدامات اپنانے کے لئے ایشئن ڈیولپمنٹ بینک (اے ڈی بی) کے ذریعہ 7000کروڑ روپے منظور کئےگئے ہیں۔ جناب گڈکری نے تمام اراکین پارلیمنٹ سے موٹر وہیکل (ترمیمیی) بل2019 کی حمایت کرنے کی اپیل کی۔ اس بل میں سڑکوں پر حفاظت کو یقینی بنانے کے لئے سخت قوانین تجویز کئے گئے ہیں۔

جناب گڈکری نے مزید  بتایا کہ آئندہ 4 ماہ کے دوران الیکٹرانک ٹال وصولی کے عمل میں تیزی لائی جائے گی اور ٹال پلازہ پر لمبی قطار سے بچنے کے لئے ٹریفک کی آسان آمدورفت کو یقینی بنایا جائے گا۔

جناب گڈکری نے اعلان کیا کہ اپریل 2020 تک بھارت اسٹیج -6 آلودگی ضابطوں کو شروع کر دیا جائے گا اور جلد ہی سڑکوں پر الیکٹرک اور بایو فیول کے ذریعہ گاڑیاں چلنے لگیں گی۔

 

 

(16.07.2019)

م ن ۔  ش س  ۔ک ا

U- 3161

 


(ریلیز آئی ڈی: 1579018) وزیٹر کاؤنٹر : 74
یہ ریلیز پڑھیں: English , Marathi