کامرس اور صنعت کی وزارت
تحقیق خدمات کے شعبے میں ہند-برطانیہ شراکت داری کے لئے ‘برطانیہ میں ڈیزائن - ہند میں تیار ’ حکمت عملی :پیوش گوئل
ہند-برطانیہ تین دو فریقی ورکنگ گروپ قائم کریں گے
پیوش گوئل کا لندن میں ہند-برطانیہ جیٹکو میٹنگ سے خطاب
پوسٹ کرنے کی تاریخ:
16 JUL 2019 4:21PM by PIB Delhi
نئی دہلی، 16 جولائی 2019/تجارت و صنعت اور ریلویز کے مرکزی وزیر پیوش گوئل نے پیر کے روز لندن میں برطانیہ -ہند مشترکہ اقتصادی و تجارتی کمیٹی (جے ای ٹی سی او-جیٹکو) سے خطاب کیا۔ انہوں نے تجارت ، کامرس اور خدمات کے شعبوں سے متعلق ایسے متعدد امور پر بات کی جس سے دونوں ملکوں کے درمیان اقتصادی تعلقات کو تقویت ملے گی۔
حاضرین سے خطاب کرتے ہوئے پیوش گوئل نے کہا کہ یہ مشترکہ اقدام ہندستان اور برطانیہ کے اقتصادی اور کمرشیل رشتوں کو وسعت دے گا۔ انہوں نےمزید کہا کہ دونوں ممالک دوسوسالہ تعلقات کے ایک مضبوط مشترکہ ماضی کے بندھن سے بندھے ہوئے ہیں۔
انہوں نے مواقع سے زیادہ سے زیادہ فائدہ اٹھانے پر زور دیا ۔ خاص طور پر مابعد -بریگزٹ منظر نامے میں ۔ انہوں نے دونوں ملکوں کے درمیان کل کا کام کرنے والے برطانیہ میں آباد 1.5 ملین ہندستانی برادری کی طاقت سے بھی فائدہ اٹھانے پر زور دیا۔ انہوں نے اس اعتماد کا اظہار کیا کہ ہندستان اور برطانیہ اقتصادی رشتوں کو مزید آگے بڑھانے اور انہیں نئی بلندیوں سے ہمکنار کرنے کے وسیع امکانات رکھتے ہیں۔
پیوش گوئل نے کہا کہ انہیں بھروسہ ہے کہ جیٹکو ایک طاقتور فورم ثابت ہوتا جس کے ذریعہ سے دونوں ممالک باہمی تعاون کے شعبوں کی نشاندہی کریں گے ۔ انہوں نے کہا کہ یہ ایک ایسا پلیٹ فارم بن سکتا ہے جہاں دونوں ملک اور ان کے تجارتی گھرانے ، تجارت سے متعلق اپنے مسائل کا حل نکال سکتے ہیں۔
تقریب سے الگ ہندستان اور برطانیہ خوراک و مشروبات ،صحت نگہداشت اور ڈیٹا خدمات سمیت مخصوص شعبوں میں حائل رکاوٹوں کو دور کرنے کے لئے تین نئے دو فریقی ورکنگ گروپ قائم کرنے پر متفق ہوئے۔
تجارت و صنعت کے وزیر نے تعلقات کو تیزی دینے کی اپیل کی تاکہ باہمی فائدہ کے لئے ایک دوسرے کی مسابقتی قوتوں سے فائدہ اٹھایا جاسکے۔ انہوں نے کہا کہ اگر برطانوی صنعت اور اکیڈمیا میں موجود تحقیق اور جدت طرازی کا جذبہ ہندستانی ہنرمند افرادی قوت کے ساتھ مل جائے تو دونوں ممالک باقی دنیا کے لئے ترجیحی سپلائر بن سکتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہنرمند ہندستانی افرادی قوت میں یہ اہلیت موجود ہے کہ وہ برطانوی تحقیقی تجربہ گاہوں پیداہونے والے تصورات کو نفاذ کے مرحلے پر لاسکیں۔
وزیر موصوف نے مزید کہا کہ ایک سستے -مسابقتی ماحول میں ہندستان میں مینوفیکچرنگ برطانوی کمپنیوں کے لئے کلیدی اہمیت کی حامل صورتحال ہوسکتی ہے جس میں وہ اپنے نقش پا (فٹ پرنٹس) کو دنیا کے دوسرے حصوں تک پھیلا سکیں۔ ‘برطانیہ میں ڈیزائن-ہندستان میں تیار ’ حکمت عملی اس شراکت داری کے لئے ایک نیا فوکس ایریا ہوسکتی ہے۔ اسی طرح سے خدمات کے شعبے میں ہندستان برطانوی کمپنیوں کو بڑے پیمانے پر تکنیکی مہارت دستیاب کراسکتا ہے۔
پیوش گوئل نے کہا کہ وہ پراعتماد ہیں کہ ہندستانی معیشت 2025 تک 5 ٹریلین ڈالر کی ہوجائے گی۔ انہوں نےمزید کہا کہ ملک اس ہدف کے حصول کے سمت میں مضبوطی کے ساتھ بڑھ رہا ہے اور اس کے لئے بنیادی ڈھانچے کے شعبے کی سرمایہ کاری پر زیادہ زور دیا جارہا ہے جس میں برطانیہ اپنی مہارت کے ذریعہ اپنی حصے داری نبھاسکتا ہے۔
جیٹکو میٹنگ میں کثیر قومی کمپنیوں کے سی ای او ز سے خطاب کرتے ہوئے پیوش گوئل نے کہا کہ ہندستان میں سنگل برانڈ ریٹیل کے لئے مواقع کھول دیئے ہیں اور وہ اس پالیسی میں موجود رکاوٹ پیدا کرنے والی کچھ شقوں کو آئندہ کچھ ہفتوں میں آسان بنانے جارہا ہےجس سے ملک میں بڑے پیمانے پر سنگل برانڈ ریٹیل کی آمد میں مدد ملے گی۔ انہوں نے دنیا بھر کی کمپنیوں سے درخواست کی کہ وہ ملٹی برانڈ ریٹیل میں غیر ملکی سرمایہ کاری سے متعلق پابندیوں کے بارے میں ہندستانی حساسیت کا احترام کریں۔ خاص طور پر ہندستان آنے والی ای –کامرس کمپنیوں کو یہ یقینی بنانا ہوگا کہ وہ قانون پرحرف بہ حرف عمل کریں جب وہ ملٹی برانڈ ریٹیل کےشعبے میں قدم بڑھائیں ۔
ہند-برطانیہ تجارتی و اقتصادی تعلقات کا تجار ت و صنعت کے وزیر کی سطح پر جیٹکو کےذریعہ سالانہ جائزہ لیا جاتا ہے۔ اب تک ایسی بارہ میٹنگیں ہوچکی ہیں اور آخر میٹنگ 11 جنوری 2018 کو لندن میں ہوئی تھی۔ ہند-برطانیہ جیٹکو کا قیام 13 جنوری 2005 کو عمل میں آیا تھا جس کا مقصد اسٹریٹیجک اقتصادی رشتے کو مزید فروغ دینا اور تجارتی طریقوں کے ذریعہ اسے پروان چڑھانا ہے تاکہ دو طرفہ تجارت اور سرمایہ کاری میں اضافہ کیا جاسکے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
م ن۔ م م ۔ ج۔
U- 3155
(ریلیز آئی ڈی: 1579013)
وزیٹر کاؤنٹر : 92