بھاری صنعتوں کی وزارت

آٹوموبائیل کی فروخت میں سستی کا رجحان

Posted On: 16 JUL 2019 1:00PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی، 16 جولائی  2019/بھاری صنعتوں اور سرکاری صنعتوں کے وزیر  اروند گنپت   ساونت  نے آج لوک سبھا میں ایک تحریری جواب میں بتایا کہ  حکومت اس بات سے آگاہ ہے کہ   آٹو کا شعبہ جو   کہ  تقریباً 8-7 فی صد سالانہ   کی شرح سے بڑھ رہاتھا   اس میں    گزشتہ دو   سہ ماہیوں میں  فروخت   کی شرح میں  سستی    نظر آرہی ہے۔

جنوری 2018 سے جون 2018 کی مدت کے دوران    13.39 ملین  گاڑیاں   (تمام زمروں کی)  فروخت ہوئی ہیں اور   جنوری 2019 سے جون 2019 تک  کی مدت کے دوران    12.04 ملین گاڑیاں فروخت ہوئی ہیں۔ گزشتہ دو سہ ماہیوں میں آٹوموبائیل     فروخت  کی شرح میں   10.08 فی صد کی خالص گراوٹ درج کی گئی ہے۔

حکومت نے پالیسی ساز کے طور پر  آٹو شعبے  کی جامع اور  مسلسل  ترقی  کے لئے   جب اور جیسے ضروری ہوا   ، اقدامات کے ایک پیکج کے ذریعہ ہمیشہ     سست رو  معیشت   کو رفتار دینے کی کوشش  کی ہے۔  

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 

 م ن۔ ا گ ۔ ج۔

U- 3149

 



(Release ID: 1579011) Visitor Counter : 53


Read this release in: English