سٹرک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کی وزارت

ایک قوم ایک کارڈ

Posted On: 15 JUL 2019 3:35PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی،15؍جولائی۔ وزیراعظم جناب نریندر مودی نے 4؍مارچ 2019 کو احمد آباد میں ‘ وَن نیشن- وَن کارڈ’ کا آغاز کیا تھا۔ یہ نیشنل کامن موبلٹی کارڈ  (این سی ایم سی) ملک بھر میں میٹرو ریل اور نقل و حمل کے دوسرے نظامات کے ذریعے سفر کی سہولت فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ خردہ خریداری کی سہولت بھی بہم پہنچاتا ہے۔ این سی ایم ایس پروگرام، جسے  ہاؤسنگ اور شہری امور کی وزارت نے تیار کیا ہے،  آف لائن لین دین کی سہولت دیتاہے۔ یہ بینکوں کے موجودہ ڈھانچے کا استعمال کرتا ہے۔ اس کے لئے نیٹ ورک کنکٹی ویٹی ضروری نہیں ہے۔ اس کارڈ کا استعمال ہر طرح کی ادائیگیوں کےلئے (کم قدر کی ادائیگی-آف لائن ؍ زیادہ قدر کی ادائیگی -آن لائن) کیا جا سکتا ہے، جس میں ٹرانزٹ، ریٹیل، ٹال، پارکنگ اور اسمارٹ سٹیز شامل ہیں۔ کارڈ میں پہلے سے ڈالی گئی رقم کم قدر کی ادائیگیوں کے لئے آف لائن لین دین کی سہولت فراہم کرتی ہے۔

یہ اطلاع سڑک نقل و حمل اور شاہراہوں کے مرکزی وزیر جناب نتن گڈکری نے آج راجیہ سبھا میں ایک تحریری جواب میں دی۔

۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰

 

 

م ن ۔  م م  ۔ک ا

U-3126

 


(Release ID: 1578839)
Read this release in: English