وزارت دفاع

تمل ناڈو کے سیلم میں دفاعی صنعتی کوریڈور کے قیام کی تجویز

Posted On: 15 JUL 2019 2:43PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی، 15 جولائی  2019/ دفاع کے وزیر مملکت جناب   سری پد نائیک  نے ڈاکٹر  وی میتری یانن کے ایک   سوال کے تحریری جواب میں   آج راجیہ سبھا کو بتایا کہ  وزارت خزانہ  نے اپنی بجٹ تقریر  (19-2018) میں ملک میں دو دفاعی  صنعتی کوریڈور کے قیام کا اعلان کیا تھا۔ ان کے اس  اعلان پر آگے کی کارروائی کرتے ہوئے تمل ناڈو میں ایک اور اترپردیش   میں ایک صنعتی کوریڈو  کے قیام کا فیصلہ کیا گیا ہے۔  حکومت نے تمل ناڈو  میں دفاعی صنعتی کوریڈور کے قیام کے لئے پانچ  نوڈل مقامات کی شناخت کی ہے۔ جن میں تمل ناڈو کا سیلم ضلع بھی شامل ہے۔ دوسرے شناخت شدہ مقامات  چنئی، کوئمبٹور ، ہوسور اور ترچیر اپلی ہے۔

 اب تک تمل ناڈو  کےمختلف  مقامات پر شراکت  داروں کی 6 مشاورتی میٹنگیں منعقد  ہوئی ہیں۔  20 جنوری 2019 میں تیروچراپلی  میں  منعقدہ  میٹنگیں  تمل ناڈو، دفاعی کوریڈور کے لئے او ایف بی /ڈی پی ایس  یو او رپرائیوٹ  صنعتوں کے ذریعہ  3100 کروڑ  روپے کی لاگت  کی سرمایہ کاری کا اعلان  کیا تھا۔

مزیدبرآں  حکومت نے دفاعی  کوریڈور کی تفصیلی  پروجیکٹ رپورٹ تیار کرنے  کے لئے ایک مشیر کی تقریری بھی کی تھی۔

 

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 

 م ن۔ ش س ۔ ج۔

U- 3120

 


(Release ID: 1578834) Visitor Counter : 128


Read this release in: English , Tamil