محنت اور روزگار کی وزارت

50یا پچاس سے زائد ملازمین رکھنے والے اداروں کیلئے بچوں کی پرورش اور نگہداشت کی سہولت فراہم کرا نا ضروری

Posted On: 15 JUL 2019 3:59PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی،15جولائی 2019؍میٹرنٹی فوائد (ترمیمی) ایکٹ،2017 کے مطابق پچاس یا پچاس سے زائد ملازمین رکھنے والے اداروں کے لئے بچوںکیپرورشاورنگہداشتکیسہولت فراہمکراناضروری ہے ۔ یہ سہولت خواہ علیحدہ ہو یا مقرر کردہ فاصلے کے اندر مشترکہ سہولت کے ساتھ موجود ہو۔

میٹرنٹی فوائد ایکٹ ، 1961 کے مطابقکانکنیاورسرکسکوچھوڑکرتمامصنعتوں،دکانوںاورکمپنیوںاوراداروںمیںاس ایکٹ کے ضابطوں کے نفاذ کے لئے  ذمہ دارمتعلقہ ریاستی حکومت تھی۔میٹرنٹیفوائد (ترمیمی) ایکٹ،2017 کےمطابقمحنتاورروزگارکیمرکزیوزارت نے ایک مکتوب کی شکل میں اس ایکٹ کے قوانین وضوابط کے موثر نفاذ کے لئے تمام ریاستی حکومتوں؍ مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی انتظامیہ کیلئے  ایڈوائزی جاری کی ہے۔اداروں میں بچوںکیپرورشاورنگہداشتکی لازمیسہولتوںسے متعلق اعدادوشمار مرکزی سطح پرنہیں رکھے جا رہے ہیں۔ متعلقہ ریاستی حکومتوں کے ذریعے اس ایکٹ کے  قوانین و ضوابط کی خلاف ورزی کے سلسلے میں موصولہ شکایات کاحل  ایکٹ کے ضابطوں کے تحت کیا جاتا ہے۔

محنت اور روزگار کے مرکزی وزیر مملکت (آزادانہ چارج) جناب سنتوش کمار گنگوار نے آج لوک سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں یہ اطلاع فراہم کی۔

************

( م ن ۔م ع۔م ف (

U. No.3132

 


 


(Release ID: 1578798) Visitor Counter : 69


Read this release in: Marathi , English