محنت اور روزگار کی وزارت
10جولائی 2019 کی تاریخ تک پردھان منتری شرم یوگی مان دھن (پی ایم –ایس وائی ایم )میں 30،85،205 افراد کا اندراج
پوسٹ کرنے کی تاریخ:
15 JUL 2019 4:00PM by PIB Delhi
نئی دہلی،15جولائی 2019؍حکومت ہند نے فروری 2019 میں غیر منظم سیکٹر کے ورکروں کے لئے اہلیت کی بنیاد پر ایک رضاکارانہ اور تعاون فراہم کرنے والی پنشن اسکیم پردھانمنتریشرمیوگیماندھن (پیایم –ایسوائیایم ) کی شروعات کی۔ اس اسکیم کے مطابق مستفدین کو 60 برس کی عمر کے بعد یقینی طور پرکم از کم 3000روپئے ماہانہ پنشن دی جائے گی۔ اس اسکیم کے تحت اسکیم کے صارف کو طے شدہ ماہانہ رقم ادا کرنی ہوگی اور مرکزی حکومت اتنی ہی رقم اپنی جانب سے بھی ادا کرے گی۔ یہ اسکیم لائف انشورنس کارپوریشن آف انڈیا کے ذریعے لاگو کی جا رہی ہے۔ اس اسکیم کے تحت اندراج کا عمل 15 فروری 2019 کی تاریخ شروع کیا گیا ۔ 10 جولائی 2019 کی تاریخ تک پردھانمنتریشرمیوگیماندھن (پیایم –ایسوائیایم )کے تحت کل 30،85،205 افرادنے اپنا اندراج کرایاہے۔
محنت اور روزگار کے مرکزی وزیر مملکت (آزادانہ چارج) جناب سنتوش کمار گنگوار نے آج لوک سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں یہ اطلاع فراہم کی۔
************
U. No.3131
(ریلیز آئی ڈی: 1578781)
وزیٹر کاؤنٹر : 139