امور داخلہ کی وزارت

کرتار پور صاحب کوریڈور  ،  ڈیرہ بابانانک ، پنجاب کے  مسافر  ٹرمنل   کامپلیکس  کی تعمیر  پور ے   زوروشور کے ساتھ جاری

प्रविष्टि तिथि: 14 JUL 2019 2:45PM by PIB Delhi

نئیدہلی15 جولائی ۔ کرتار پورصاحب کوریڈور کے لئے  پنجاب میں  ڈیرہ بابانانک کے مقام پر 500 کروڑروپے کی لاگت سے  مسافروں کے  ٹرمنل کامپلیکس  کی تعمیر کا کام   پورے زوروشور سے جاری ہے ۔ تعمیر کا یہ کام  لینڈ  پورٹس  اتھارٹی آف انڈیا  ( ایل  پی اے آئی )  ایم ایچ  اے  کی نگرانی  میں   معروف کمپنی  میسرز  شپور جی   اینڈ  پولون جی  پرائیویٹ  لمٹیڈ کے ذریعہ انجام دیا جارہا ہے ۔ یہ پروجیکٹ  نومبر  2019  میں   شری  گروناناک دیو جی   کی  پیدائش  کی  550 ویں  سالگرہ  کی تقریب سے  پہلے  31 اکتوبر تک مکمل ہوجائے گا۔

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image00163BQ.jpg

مسافر ٹرمنل کامپلیکس  15  ایکڑزمین  پر تقریباََ  5  ہزار مسافروں کے روز انہ آنے جانے کے لئے اس میں  تمام  عوامی سہولتیں  مہیا ہوں گی۔

مسافر ٹرمنل کامپلیکس   کی کچھ خصوصیات مندرجہ ذیل ہیں  :

  1. 16000 مربع  میٹر  یعنی اندازاََ  ( 13000 مربع  میٹر گراؤنڈ فلور جمع  3000  مربع میٹر درمیانی منزل )  کی یہ عمارت  پوری طرح ائیر کنڈیشنڈ ہوگی۔اصل عمارت میں  جو  ہوائی اڈے کی عمارت کے نزدیک ہوگی مندرجہ ذیل  سہولتیں  حاصل  ہوں  گی۔

اے                    5000 یاتریوں  کے سفر کو آسان بنانے کے لئے  54 امیگریشن کاؤنٹرس   ۔

بی           2000 یاتریوں کے بیٹھنے کے لئے مناسب انتظام ۔

سی          تمام ضروری عوامی سہولتیں مثلاََ کیوسک  ، واش روم  ، بچوں کی دیکھ  بھال  ، فرسٹ ایڈ  میڈیکل سہولتیں  ،  پریئیر ہوم  اور اصل  عمارت کے اندر اسنیکس  کے کاؤنٹر۔

ڈی    دس  بسوں  ،250  کاروں اور 250 ٹووھیلروں  کے  کھڑ ا کرنے کے لئے  شاندار پارکنگ  ۔

ای  سی سی ٹی وی  کی نگرانی  اور لاؤڈاسپیکر پر اعلان کے نظام کے ساتھ  سکیورٹی کے زبردست انتظامات  ۔

ایف  تالابوں  ، فن پاروں   ،مقامی کلچر کی نمائندگی کرنے والے مجسموں   ، کھانے  پینے کے لئےشیڈوالی جگہوں   ، بڑی بڑی چھتریوں   اور بینچوں وغیرہ کا انتظام۔

2            بین الاقوامی سرحد  پر  300فٹ کا  نیشنل مونومینٹ   پرچم  ۔

مسافروں  کے  ٹرمنل کامپلیکس کی تعمیر کا کام  پورے زوروشور سے جاری ہے ۔جس  میں  250  سے  زیادہ مزدور اور 30  انجنئیر  تین شفٹوں   میں کام کررہے ہیں ۔ ان کے پاس  بڑی بڑی  تعمیراتی مشینیں  موجود ہیں  ۔

پورے کامپلیکس  کے  لئے  نیو کی کھدائی کا کام قریب قریب مکمل ہوچکا ہے جبکہ  اصل  مسافر بلڈنگ  کے لئے  بنیاد اور ستون  آرسی سی   کا سلسلہ  پہلے ہی شروع ہوچکا ہے۔ مختلف سرگرمیاں   بہ یک وقت مکمل کرنے  کےلئے مختلف کام ایک  ساتھ  انجام  دئے جارہے ہیں ۔

 پری انجنئیرڈ عمار ت کی تعمیر میں   نیو  بنیاد   اور ستون  کی تعمیر شامل ہے جبکہ   فولاد کے دیگر ڈھانچے  دوسری فیکٹریوں  میں  تیار کئے جائیں  گے  اور تعمیر کی جگہ  پر  براہ راست  پہنچادئے جائیں گے  اور نصب کردئے جائیں گے                 


https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002GHFN.jpg

 

میکینیکل  ، بجلی اورانتصابی   کام کے لئے  ایجنٹوں کے ناموں  کو  قطعی شکل دے دی گئی ہے اور چھتوں  کے لئے فولاد کے  ڈھانچوں   اور ان کے اوپر پالش   اور المینئم    کی شیٹوں کے لئے آرڈر دے دئے  گئے ہیں ۔ ائیر کنڈیشنز  ،  ہیٹنگ اور ہوا کی آمدورفت کے انتظام کے لئے ایجنٹوں کے ناموں کو قطعی شکل دے دی گئی ہے ۔

     فن پاروں والی عمارت اورکامپلیکس  کی میدانی جگہوں  پر  لگائے جانے کے لئے قیمتی پنجابی ورثے   اور شری گرونانک دیو جی  کی زندگی اور ان ک کارناموں  کے سلسلے میں ا مرتسر کے آرکیٹیکچر   اسکولوں سے رابطہ قائم کیا گیا ہے ۔

۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰

 

U-3106


(रिलीज़ आईडी: 1578709) आगंतुक पटल : 79
इस विज्ञप्ति को इन भाषाओं में पढ़ें: English , Punjabi