ٹیکسٹائلز کی وزارت
بُنکر مُدرا اسکیم
پوسٹ کرنے کی تاریخ:
12 JUL 2019 4:04PM by PIB Delhi
نئی دہلی،12/جولائی۔ ٹیکسٹائلز کی مرکزی وزیر محترمہ اسمرتی زوبن ایرانی نے آج یہاں لوک سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں بتایا کہ رعایتی (کنسیشنل) کریڈٹ / ویور یا بُنکر مُدرا اسکیم کے تحت، ملک بھر میں ہینڈلوم بنکروں / بنکر صنعت کاروں کو تین سال کی مدت کے لئے قرض پر 6 فیصد شرح سود اور کریڈٹ گارنٹی کے ساتھ قرض کی رقم کی 20 فیصد مارجن منی تعاون جو زیادہ سے زیادہ 10000/- روپے تک ہوسکتی ہے، فراہم کی جاتی ہے، جبکہ حکومت ہند نے امدادی رقم کی حد 7 فیصد مقرر کی ہے۔
مالی امداد کی منتقلی وقت پر کرانے کے لئے، پنجاب نیشنل بینک کے تعاون سے ہینڈلوم ویور مدرا پورٹل تیار کیا جارہا ہے، تاکہ مارجن منی اور سود امدادی رقم کے لئے فنڈس کی منتقلی یا فراہم کرانے میں تاخیر کو ختم کیا جاسکے۔ مارجن منی امداد براہ راست بنکروں کے قرض / لون کھاتے میں منتقل کی جاتی ہے، جبکہ سود مالی امداد پورٹل کے ذریعہ براہ راست بینکوں کو منتقل کی جاتی ہے۔
ہینڈ لوم بُنکر ، اپنی ضرورت کے مطابق اپنی قرض کی درخواستیں شراکت دار بینکوں اور ویورس سروس سینٹروں میں جمع کراتے ہیں اور ریاستی حکومتیں، لون یا قرض کی منظوری کے لئے ان کی قرض کی درخواستیں شراکت دار بینک کو اسپانسر کرتی ہیں۔ اس کے بعد، بینک، ان کی لون تجاویز (پروپوزل) کی صداقت کے پیش نظر لون یا قرض منظور کرتے ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
م ن۔ ش ت۔م ر
UN-3084
(ریلیز آئی ڈی: 1578637)
وزیٹر کاؤنٹر : 118