ٹیکسٹائلز کی وزارت
ہینڈلوم ٹیکنالوجی ادارہ
प्रविष्टि तिथि:
12 JUL 2019 4:21PM by PIB Delhi
نئی دہلی،12/جولائی۔ ٹیکسٹائل کی مرکزی وزیر محترمہ زوبن اسمرتی ایرانی نے آج لوک سبھا میں پوچھے گئے ایک سوال کے تحریری جواب میں بتایا کہ انڈین انسٹی ٹیوٹ آف ہینڈلوم ٹیکنالوجی (آئی آئی ایچ ٹی)، بار گڑھ (اڈیشہ) ہر سال منظور شدہ 450 طالب علموں (انٹیک کے ساتھ) کو ہینڈلوم اور ٹیکسٹائل ٹیکنالوجی میں تین سالہ ڈپلوما کورس کرواتا ہے۔ آئی آئی ایچ ٹی، بار گڑھ میں مختلف ریاستوں کے لئے سیٹوں کی تقسیم کے تحت ریاست اڈیشہ کی (20 سیٹیں)، چھتیس گڑھ (04 سیٹیں)، مہاراشٹر کی (13 سیٹیں) اور تلنگانہ کو (8 سیٹیں) دی گئی ہیں۔
حکومت ہند کی وزارت ٹیکسٹائل نے تعلیمی اجلاس 2015-16 سے آئی آئی ایچ ٹی سیلم (تمل ناڈو) میں ہر سال 60 طلباء کے منظور شدہ انٹیک کے ساتھ چار سالہ ڈگری کورس ’’ہینڈلوم اور ٹیکسٹائل ٹیکنالوجی میں بی ٹیک‘‘ کی شروعات کی۔ اس کے علاوہ 20 فیصد یعنی 12 طالب علموں کا داخلہ، ڈگری کورس کے دوسرے سال میں لیٹرل انیٹری کے ذریعہ کئے جاتے ہیں۔ یہ ڈگری کورس آل انڈیا کونسل فار ٹیکنیکل ایجوکیشن (اے آئی سی ٹی ای) سے منظور شدہ اور انّا یونیورسٹی، چنئی سے اس کا الحاق ہے۔ آئی آئی ایچ ٹی سیلم میں ڈگری کورس کا تعارف بارہویں پنج سالہ منصوبے کے دوران ایک منظور شدہ منصوبہ بند سرگرمی تھی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
م ن۔ ش ت۔م ر
UN-3083
(रिलीज़ आईडी: 1578601)
आगंतुक पटल : 75