صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت

طبی آلات کے لئے قانون سازی

Posted On: 12 JUL 2019 3:29PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی، 12 جولائی  2019/ صحت اور خاندانی فلاح و بہبود  کے وزیر مملکت  جناب اشونی کمار چوبے نے آج یہاں لوک سبھا     میں ایک  تحریری جواب میں   بتایا کہ  طبی آلات سے متعلق  علیحدہ قانون سازی التزامات سمیت    بل  جسے  ڈرگس اور کاسمیٹکس  (ترمیمی) بل کہا جاتا ہے  ،  اسے 29 اگست 2013 کو  راجیہ سبھا میں پیش کیا گیا تھا   اور پھر اسے  پارلیمنٹ کی قائمہ کمیٹی کے حوالے کردیا گیا تھا ۔ قائمہ کمیٹی نے بل کے التزامات  میں تبدیلی کے لئے    خصوصی سفارشات کی تھیں۔  

اس کے مطابق  ڈرگس اور کاسمیٹکس   (ترمیمی) بل  ، 2013 کو واپس لینے   اور  ڈرگس اور کاسمیٹکس   (ترمیمی) بل   ،  2015 متعارف کرنے کے سلسلہ میں   ایک تجویز    پر غوروخوض کے لئے اسے    وزرا کے گروپ کے سامنے     11 فروری 2016 کو رکھی گئی تھی  ۔ وزرا کے گروپ نے  تجویز پر غور کرتے ہوئے   فیصلہ کیا  کہ صحت اور خاندانی فلاح و  بہبود کا محکمہ      منجملہ دیگر چیزوں کے     اس حقیقت کو مدنظر رکھتے ہوئے طبی آلات کی ضابطہ بندی سے متعلق     ضوابط   وضع کرسکتا ہے  کہ  اس طرح کے ضوابط  وضع کرنا   موجودہ ڈرگس اور کاسمیٹکس   ایکٹ ،  1940 کے لحاظ سے    قابل عمل ہے ۔ 

چنانچہ   طبی آلات ضوابط، 2017 وضع کئے گئے اور  اسے   31 جنوری 2017 کو  مشتہر کیا گیا  جو  یکم جنوری 2018 سے   نافذ ہے۔

ڈرگس اور کاسمیٹکس ایکٹ  ، 1940 اور اس کے تحت  طبی   آلات ضوابط، 2017 کے تحت  طبی آلات کی   ضابطہ بندی کی جارہی ہے۔   مذکورہ ضوابط  میں  اندرون ملک تیار    طبی آلات کے ساتھ ساتھ   درآمد شدہ     آلات کے جائزے کے لئے    التزامات  شامل ہیں۔

اگر کوئی بھی مشتہر طبی سازوسامان    ایکٹ اور ضوابط  کے التزامات سے  میل نہیں کھاتا ہے    تو ایسی صورت میں  سینٹرل لائسنسنگ اتھارٹی      یہ ہدایات جاری کرسکتی ہے کہ  اس طرح کے طبی   آلات   کا پورا بیچ    بیچا   نہیں  جاسکتا ہے  یا اسے فروخت کے لئے پیش نہیں کیا جاسکتا ہے  یا اسے اسپتالوں سمیت مارکیٹ سے  واپس لے لیا جاسکتا ہے۔ غلط طبی آلہ کی وجہ سے مریض کو   زخم ہوجانے کی صورت میں    اسے معاوضہ  فراہم کرنے سے متعلق  ایک تجویز پر   29 نومبر 2018 کو   ڈرگس ٹیکنیکل ایڈوائزی بورڈ   (ڈی  ٹی اے بی) کے  زیر اہتمام منعقد 81ویں میٹنگ میں   غوروخوض کیا گیا تھا اور بورڈ نے   اس سلسلے میں ایک ذیلی کمیٹی کے قیام کا فیصلہ کیا ہے۔

 

 

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 

 م ن۔ن ا ۔ ج۔

U- 3079

 


(Release ID: 1578583) Visitor Counter : 73
Read this release in: English , Marathi , Bengali