شمال مشرقی ریاستوں کی ترقی کی وزارت
ترقیاتی پروگراموں کے فروغ کے ضابطوں میں آسانی
پوسٹ کرنے کی تاریخ:
11 JUL 2019 4:22PM by PIB Delhi
نئی دہلی،11؍ جولائی
شمال مشرقی خطے کی ترقی (ڈی او این ای آر) کے وزیر مملکت (آزادانہ چارج)، وزیر اعظم کے دفتر، عملہ، عوامی شکایات اور پنشن، ایٹمی توانائی اور خلا کے وزیر مملکت ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے ایک سوال کے تحریری جواب میں آج راجیہ سبھا کو بتایا کہ ان کی وزارت شمال مشرقی ریاستوں سے لگاتار تجاویز موصول کررہی ہیں اور گزشتہ 3 برسوں کے دوران وزارت کی مختلف اسکیموں اور پیکجوں جیسے نان-لیپسیبل سینٹرل پول آف ریسورسیز (این ایل سی پی آر) ،نارتھ ایسٹ اسپیشل انفرااسٹرکچر ڈیولپمنٹ اسکیم (این ای ایس آئی ڈی ایس)، کربی آنگ لانگ اٹونومس ٹیری ٹوریل کونسل (کے اے اے ٹی سی)، بوڈولینڈ ٹیری ٹوریل کونسل (بی ٹی سی)، دیما ہساؤ اٹونومس ٹیری ٹوریل کونسل (ڈی ایچ اے ٹی سی) اور سوشل اینڈ انفرااسٹرکچر ڈیولپمنٹ فنڈ (ایس آئی ڈی ایف) کے تحت 3400 کروڑ روپے مالیت کے پروجیکٹوں کو منظوری دی ہے۔
کاموں کے لئے ضابطہ جاتی کلیئرنس حاصل کرنا ریاستی حکومت کی ذمہ داری ہے۔ میزورم کی ریاستی حکومت نے لونگ لئی میں ٹھوس فضلات کے بندوبست سے متعلق ایک پروجیکٹ کے بارے میں بتایا ہے۔اسے اس وزارت کے ذریعہ منظوری دی گئی ہے اور یہ ماحولیاتی کلیئرنس کی وجہ سے رکے پڑے ہیں۔ شمال مشرقی خطے کے کسی بھی ریاست نے اس وزارت کے ذریعہ منظور شدہ کسی بھی پروجیکٹ کے عمل درآمد میں ریگولیٹری بنیاد پر تاخیر کے بارے میں اطلاع نہیں دی ہے۔
**************
( م ن ۔ش س ۔ ع ر (
U. No.3052
(ریلیز آئی ڈی: 1578445)
وزیٹر کاؤنٹر : 61