دیہی ترقیات کی وزارت

دیہی سڑک رابطہ کو فروغ دینا


125000 کلو میٹر طویل سڑک کو مستحکم کیا جائے گا

تخمیناً لاگت 80250 کروڑ روپئے

پردھان منتری گرام سڑک یوجنا-3(پی ایم جی ایس وائی-3)شروع کرنے کو کابینی کی منظوری

Posted On: 10 JUL 2019 5:49PM by PIB Delhi

 

 

نئی دہلی؍10جولائی2019؍وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی صدارت میں اقتصادی امور سے متعلق کابینہ کمیٹی نے پورے ملک میں دیہی سڑک رابطے کو فروغ دینے کی غرض سے پردھان منتری گرام سڑک یوجناIII- (پی ایم جی ایس وائی III-) شروع کرنے کو اپنی منظوری دے دی ہے۔اس رابطے میں گرامین زرعی مارکیٹ (جی آر اے ایم)، ہائر سکینڈری اسکولوں اور اسپتالوں تک آبادی کو راستوں اور بڑے دیہی رابطوں کے ساتھ جوڑنے کے عمل کو مستحکم کرنا ہے۔

پی ایم جی ایس وائیIII-کے تحت ریاستوں میں 1,25,000کلو میٹر سڑکوں کو مستحکم کرنے کی تجویز ہے۔اس اسکیم میں دیہی آبادی کو گرامین زرعی بازاروں (جی آر اے ایم)، ہائر سکینڈری اسکولوں اور اسپتالوں کے ساتھ راستوں اور بڑے دیہی رابطوں کے ساتھ جوڑنا شامل ہے۔

اثرات

  • اس سے گرامین زرعی بازاروں (جی آر اے ایم)، ہائر سکینڈری اسکولوں اور اسپتالوں تک آنا جانا آسان اور تیز رفتار ہوگا۔
  • پی ایم جی ایس وائی کے تحت تعمیر ہونے والی سڑکوں کا رکھ رکھاؤ مناسب ڈھنگ سے کیا جائے گا۔

مالی اثرات

  • اس کے لئے 80,250کروڑ روپے کی تخمیناً لاگت آئے گی(جس میں مرکزی حصہ 53,800کروڑ روپے اور ریاست کا حصہ26,450کروڑ روپے)
  • شمال مشرق کی 3 اور 3ہمالیائی ریاستوں(جموں وکشمیر، ہماچل پردیش اور اتراکھنڈ کو چھوڑ کر)تمام ریاستوں کے لئےمرکز اور ریاست کے درمیان فنڈ کے حصے کا تناسب 60:40 ہوگا، جبکہ مذکورہ ریاستوں کے لئے یہ تناسب 90:10 ہے۔

عمل درآمد

پروجیکٹ کی مدت : 20-2019ء سے 25-2024ء تک۔

امیدوار سڑک کے انتخاب کی بنیاد عوام کے استعمال میں آنے والے بازار ، تعلیمی اور طبی سہولیات وغیرہ کی بنیاد پر مخصوص سڑک کے ذریعے حاصل کیا گیا کل نمبر ہوگا۔

ہمالیائی اور شمال مشرقی ریاستوں میں 200ایم اور میدانی علاقوں میں 150 ایم تک پلوں کی تعمیر کی تجویز ہے، جبکہ میدانی اور  ہمالیائی نیز شمال مشرقی ریاستوں میں پلوں کا موجودہ التزام بالترتیب 75 ایم اور 100 ایم ہے۔

پی ایم جی ایس وائی کے تحت سڑکوں کی تعمیر کے لئے معقول فنڈ کی فراہمی کے غرض سے متعلقہ ریاستوں سے پی ایم جی ایس وائی III-شروع ہونے سے قبل مفاہمتی عرضداشت (ایم او یو)پر دستخط کرنے کے لئے کہا جائے گا۔تعمیر کے بعد 5 سال تک سڑکوں کا رکھ رکھاؤ کیا جائے گا۔

پی ایم جی ایس وائی کے تحت پیش رفت

اسکیم کے تحت اس کی شروعات سے اپریل 2019ء تک (پی ایم جی ایس وائیI-، پی ایم جی ایس وائیII-اورآر سی پی ایل ڈبلیو ای اے اسکیم سمیت)کل 5,99,090کلو میٹر طویل سڑکیں تعمیر کی گئی ہیں۔

پس منظر

وزیر خزانہ کے ذریعے اپنی بجٹ تقریر 19-2018ء میں پی ایم جی ایس وائیIII- اسکیم کا اعلان کیا گیا تھا۔

اقتصادی امور سے متعلق کابینہ کمیٹی نے 9 اگست 2018ء کو منعقدہ اپنی میٹنگ میں بارہویں پنچ سالہ منصوبے کے آگے بھی پی ایم جی ایس وائیI-اور II-کو جاری رکھنے اور مارچ 2019ء تک پی ایم جی ایس وائی I-،پی ایم جی ایس وائی II- اور بائیں بازو کی انتہاپسندی سے متاثرہ شناخت شدہ بلاکوں (249-100افراد پر مشتمل آبادی)کے تحت مارچ 2020ء تک  اور گاوؤں کا احاطہ کرنا ہے۔

پی ایم جی ایس وائیI-

پی ایم جی ایس وائی دسمبر 2000ء میں شروع کیا گیا تھا، جس کا مقصد اہل غیر رابطے والی آبادی( جو2001ء کی مردم شماری  کے مطابق  میدانی علاقوں میں 500 سے زائد نفوس پر مشتمل ہو اور شمال مشرق ، پہاڑی، قبائل اور ریگستانی علاقوں میں 250 سے زائد کی آبادی پر مشتمل ہو)، علاقے کی ہمہ جہت سماجی اور معاشی ترقی کے لئے ہرموسم میں کارآمد سڑکوں کے ساتھ جوڑنا تھا۔97 فیصد اہل اور معقول آبادی والے گاوؤں کو قبل ہی ہر موسم میں کارآمد سڑکوں کے ساتھ جوڑ دیاگیا ہے۔

بائیں بازو کی انتہاپسندی سے متاثرہ علاقوں کے لئے سڑک رابطہ پروجیکٹ(آر سی پی ایل ڈبلیو ای اے)

حکومت نے 2016ء میں پی ایم جی ایس وائی کے تحت ایک علیحدہ عمودی سڑک کے طورپر 44 اضلاع (35 اضلاع بائیں بازوں کی انتہا پسندی سے بری طرح متاثر ہے اور 9 اضلاع ان سے متصل اضلاع ہیں)، کو ضروری نالیوں اور زیر سڑک ڈرینج ڈھانچوں کے ساتھ ہر موسم میں کارآمد سڑک رابطہ مہیا کرانے کے لئے سڑک رابطہ پروجیکٹ شروع کیاگیا تھا۔یہ سڑک سیکورٹی اور مواصلات کے نقطہ نظر سے کافی اہم ہیں۔اسکیم کے تحت 5066کلو میٹر طویل سڑکوں کی منظوری دی گئی ہے۔

 

م ن۔ش س۔ن ع

U: 3019



(Release ID: 1578274) Visitor Counter : 110


Read this release in: English , Tamil